?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم آج کھیلوں کےفروغ کیلئےوعدہ پورا کرنےجا رہے ہیں، اس حوالے سے معاون خصوصی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی ترانے کی ویڈیو ٹویٹ کر دی ، ترانے میں گلی محلے کے بچوں کو کھیل میں کامیاب ہوتا دکھایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کیلئےتیار خصوصی ترانہ جاری کر دیا گیا، سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار بھی ترانے کی شوٹنگ میں شامل تھے۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی ترانے کی ویڈیو ٹویٹ کر دی ، ترانے میں گلی محلے کے بچوں کو کھیل میں کامیاب ہوتا دکھایا گیا ہے۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو آج لانچ کریں گے ، سب سے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی لانچنگ تقریب جناح اسٹیڈیم میں ہوگی ، جس میں شرکت کیلیے ہزاروں اتھیلیٹس اورنوجوان جناح اسٹیڈیم پہنچناشروع ہوگئے ہیں۔
تقریب میں نامور،انٹرنیشنل کھلاڑی اوراہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزرا،وزرائےمملکت ،مشیران،معاونیں شریک ہوں گے۔ملک بھر سے آئے کھلاڑی اسٹیڈیم میں پر فارم بھی کریں گے ، جناح اسپورٹس کمپلیکس میں آج 17 سال بعدمشعل روشن کی جائے گی ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نوجوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئےچاروں صوبوں کو 25 ریجنز میں تقسیم کیاگیاہے ، جس میں ملک بھر کی جامعات میں ہائی پرفارمنس سینٹرزبھی بنائے جائیں گے، وفاقی حکومت مقامی ٹیلنٹ کوعالمی فورمزتک پہنچانے کی ذمہ داری لے گی۔عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج کھیلوں کےفروغ کیلئےوعدہ پورا کرنےجا رہے ہیں ، آج ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع ہوگا۔


مشہور خبریں۔
جنگ بندی کی توسیع کے لیے یمن کی شرطیں
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ نے جنگ بندی میں
اگست
وزیراعظم نے ناظم جوکھیو قتل کیس سے متعلق تفصیلات طلب کیں
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ناظم جوکھیو قتل کیس
نومبر
پاک سعودیہ تعلقات کو سرمایہ کاری، کاروبار کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائینگے۔ وزیراعظم
?️ 8 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی
اکتوبر
ترکیہ کا علاقائی توازن میں کردار؛ تعاون یا خراب کاری؟
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: شام میں رونما ہونے والے حالات کے بعد، ترکی کی حکومت
مئی
صہیونی وزیرنے غزہ کے علاقے پر صیہونی بستیوں کے قیام کا کھلم کھلا اعلان کیا
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے وزیر خزانہ بیتزلال اسموٹریچ نے جو فلسطینیوں کے
جنوری
امریکہ کا یوکرین کو بھی دھوکہ
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی
ستمبر
نصف صدی بعد چاند پر بھیجے جانے والا مشن ناکام
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے 5 دہائیوں بعد
جنوری
فردوس نقوی نےاسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا
?️ 29 جون 2021کراچی(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنی اسمبلی
جون