?️
گوجرانوالا: (سچ خبریں) گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کے مقدمے میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
میڈیا کے مطابق فرد جرم مرکزی ملزم نوید سمیت ملزمان وقاص اور طیب بٹ پر عائد کی گئی، تینوں ملزمان نے صحت جرم تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
بعد ازاں عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کےبعد سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب وزیرآباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی حملہ کیس میں 2 ملزمان کو بری کردیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق احسن نذیر اور مدثر نذیر پر لگائے الزامات ثابت نہ ہوسکے، ملزمان پر 22 نومبر کو چیئرمین پی ٹی آئی پر حملے کی پلاننگ کا الزام تھا مگر جس فوڈ پوائنٹ کا حملہ کی پلاننگ کا لکھا گیا وہ فوڈ پوائنٹ 22 نومبر کو بند تھا، فوڈ پوائنٹ کے مالک اور چیف شیف نے اس سلسلہ میں بیان حلفی بھی جمع کروائے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ مقدمے کے گواہ نے بیان حلفی جمع کروایا کہ اس سے پوچھے بغیر بیان لکھا گیا، گواہ نے بیان ریکارڈ کروایا کہ 2 نومبر کو وہ مختار کنگ فش گیا ہی نہیں، چنانچہ عدالت نے تمام منظر نامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے 265 ڈی کے تحت ملزمان احسن نذیر اور مدثر نذیر کو بری کر دیا۔
واضح رہے کہ مقدمے سے بری ہونے والے دونوں افراد سگے بھائی ہیں، احسن نذیر 5 ماہ جبکہ مدثر نذیر 4 ماہ جیل کاٹ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ فروری 2023 میں پنجاب کے ضلع گجرانوالا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان پر وزیر آباد پر حملے کے کیس میں نامزد ملزم احسن کی درخواست ضمانت منظور جب کہ وقاص کی درخواست مسترد کردی تھی۔
گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کیس میں نامزد ملزم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات کے بھائی احسن اور دوسرے ملزم وقاص کی درخواست ضمانت پر سماعت کرکے فیصلہ محفوظ کیا، بعد ازاں 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض احسن کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ دوسرے ملزم وقاص کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
واضح رہے کہ نومبر 2022 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران پنجاب کے علاقے وزیر آباد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت متعدد رہنما زخمی اور ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔
بعد ازاں عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیرداخلہ سمیت اعلیٰ حکام پر الزامات عائد کیے تھے اور مقدمہ درج کرنے پر تنازع پیدا ہوا تھا تاہم پولیس کی مدعیت میں حملے کا مقدمہ درج کردیا گیا تھا۔
واقعے کی ایف آئی آر 7 نومبر کو درج کی گئی تھی جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت 3 نومبر کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
ہم پر روس کی حمایت کا الزام حران کن:سعودی عرب
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اس ملک پر روس کی
اکتوبر
پیغام رساں کی شناخت ظاہر کرنے پر ایف بی آر کی سرزنش
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس چھپا کر
اپریل
انصار اللہ کو دہشت گرد کہنا اہم نہیں ہے،غزہ زیادہ اہم ہے: الحوثی
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
مارچ
ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو
جولائی
لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں: وزیر داخلہ
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جنوری
امریکہ اور برطانیہ یمن کی سرزمین چھوڑ دیں:یمنی فوج
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا
مارچ
حکومت اور امریکی کانگریس کے درمیان محاذ آرائی کا آغاز
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:ریپبلکنز نے محکمہ خزانہ اور ٹویٹر کے سابق ایگزیکٹوز سے کہا
جنوری
لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
?️ 23 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی
ستمبر