?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جاپانی ڈیری کمپنی موریناگا کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے دورے کے دوران عالمی شہرت یافتہ جاپانی ڈیری کمپنی موریناگا کے ہیڈکوارٹر اور پلانٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمپنی کو پنجاب میں ڈیری سیکٹر، نوزائیدہ بچوں کی خوراک، بیکری مصنوعات اور برآمدی معیار کے گوشت کی مقامی پیداوار جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
موریناگا کمپنی گزشتہ 100 سال سے دنیا بھر میں ڈیری مصنوعات کے میدان میں خدمات انجام دے رہی ہے اور پاکستان کے ڈیری سیکٹر میں ترقی کیلئے ایک اہم شراکت دار بن سکتی ہے۔ مریم نواز شریف نے کمپنی کے تحقیق و ترقی شعبے کا بھی معائنہ کیا اور کمپنی کی جانب سے انہیں جامع بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلی پنجاب نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم موریناگا کے ڈیری میں تجربات کو پنجاب کیلئے ماڈل بنانا چاہتے ہیں، پنجاب حکومت ڈیری مصنوعات سے متعلق سرمایہ کاری کے ہر شعبے میں کمپنی کو مکمل سہولیات فراہم کرے گی، ایک ماں ہونے کے ناطے بچوں کی نگہداشت میرے لئے ذاتی طور پر بھی نہایت اہم ہے۔
ملاقات میں دونوں جانب سے جدید جاپانی مشینری اور ٹیکنالوجی کے استعمال، صحت مند جانوروں کی افزائش اور اعلیٰ معیار کے گوشت کی پیداوار کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
یورپی یونین نے ایران کے جوہری مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا
?️ 6 فروری 2026یورپی یونین نے ایران کے جوہری مسئلے کے سیاسی حل پر زور
فروری
گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری کردیا گیا
?️ 12 دسمبر 2025گلگت (سچ خبریں) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان (election commission of gb) نے
دسمبر
زیادہ بلنگ سے متعلق نیپرا کی رپورٹ اور ڈسکوز میں تنازع
?️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) توانائی ڈویژن کے تحت چلنے والی بجلی کی
دسمبر
تل ابیب پر حملے کب تک جاری رہیں گے؛انصاراللہ کا اعلان
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک اعلیٰ رکن نے اعلان
دسمبر
وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 30 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی
اگست
کیا ٹرمپ کی دھمکی بی بی سی کے تابوت میں آخری کیل ہوگی؟
?️ 15 نومبر 2025 کیا ٹرمپ کی دھمکی بی بی سی کے تابوت میں آخری
نومبر
روزانہ یوٹیوب، فیس بک پر کتنی ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں؟
?️ 16 فروری 2022کراچی(سچ خبریں)کیا آپ کو اندازہ ہے کہ روزانہ یوٹیوب، فیس بک پر
فروری
پاکستان اور روس میں دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر مملکت
?️ 10 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے
جون