وزیراعلی خیبرپختونخوا نےسوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے اعلی حکام کو اپنے دفتر طلب کرلیا ہے

?️

پشاور(سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبہ بھر میں باالخصو ص صوبائی دارالحکومت پشاورمیں گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جمعہ کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے اعلی حکام کو اپنے دفتر طلب کرلیا ہے۔

وزیراعلی نے صوبے کے گھریلو صارفین کو درپیش گیس کے کم پریشر کے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ صوبے اور بالخصوص پشاور میں گیس کے کم پریشر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، گھریلو صارفین کو درپیش یہ مسئلہ جلد سے جلد حل کیا جائے اور اگلے 48 گھنٹوں میں صورتحال میں بہتری لاکر رپورٹ پیش کی جائے ۔
انہوں نے کہاہے کہ صوبے میں گیس کی ترسیل کے نظام کی بہتری کے منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ رواں موسم سرما میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا بھی موجود تھے ۔ جنرل منیجر ایس این جی پی ایل نے وزیراعلی کو یقین دہانی کرائی کہ صوبے خصوصاً صوبائی دارالحکومت پشاور میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ایس این جی پی ایل اس مقصد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے جن علاقوں میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ درپیش ہے ان علاقوں میں بڑے قطر کے پائپ بچھانے کے منصوبے پر کام جاری ہے ۔

انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ اگلے دو تین دنوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی اور انہیں گیس کے کم پریشر کا درپیش مسئلہ ختم ہو جائے گا۔ جنرل منیجر ایس این جی پی ایل نے بتایا کہ گیس کے کم پریشر سے متعلق صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو دن میں 24 گھنٹے کام کر رہا ہے ، صارفین لینڈ لائن نمبر091-9217777پر کسی بھی وقت اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں اور کنٹرول روم میں تعینات عملہ ان کی شکایات کے ازالے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے ۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں گیس ترسیل کے نظام کی بحالی کے منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے جی ایم ایس این جی پی ایل نے بتایا کہ پشاور میں مالی سال 2020-21کے دوران 104ملین روپے کی لاگت سے 63کلومیٹر کی پائپ لائن تبدیل کر دی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں میں 203 ملین روپے کی لاگت سے 123 کلومیٹر پائپ لائن کو تبدیل کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں پشاور سمیت دیگر اضلاع میں گیس کی فراہمی کے نظام کی بہتری اور بحالی کے متعدد منصوبوں پر زور و شور سے کام جاری ہے ۔

مشہور خبریں۔

بھارتی اپوزیشن لیڈر نے مودی کو امریکہ کا فرمانبردار بندہ قرار دے دیا

?️ 14 جون 2026سچ خبریں: ہندوستانی اپوزیشن لیڈر نے ملک کے وزیر اعظم اور ہندوستانی

لندن کی سڑکوں پر انصاف کی پکار

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت پر ہزاروں

وفاقی کابینہ نے نیب کے نئے چیئرمین کے تقرر کی منظوری دے دی

?️ 21 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ نے کہا ہے کہ

کیا حقیقت میں امریکہ غزہ میں امن چاہتا ہے یا سیاسی فریب ہے؟

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکہ خود کو غزہ میں امن کا حامی اور ثالث ظاہر

غزہ جنگ اور مزاحمت کے محور پر شہید آیت اللہ رئیسی کے مواقف کا جائزہ

?️ 22 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی عالمی صیہونیت اور دنیا

وائٹ ہاؤس کی خفیہ جنگ، ریپبلکن اور بائیڈن کی پوزیشن متزلزل

?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:ہاؤس اوور سائیٹ کمیٹی کے چیئرمین نے وائٹ ہاؤس کو ولیمنگٹن،

شیخ نعیم قاسم اور شہید نصراللہ کے درمیان گہری دوستی اور مقاومت کے منصوبے کی مضبوطی

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: شیخ نعیم قاسم، نائب سیکرٹری جنرل حزب اللہ، نے لبنانی میگزین

روس کے پچھواڑے میں امریکہ کا نیا کھیل؛ وسطی ایشیا کے نایاب وسائل کے لیے واشنگٹن کا لالچ

?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں ہونے والے پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے