?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا، مسلم لیگ ن کی مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب مدمقابل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار بھارتی اکثریت سے کامیاب ہوگئے، اس کے بعد اگلا مرحلہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا ہے، اس سلسلے میں پیر کے روز صبح 11 بجے الیکشن ہوگا، جس کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے لیے امیدوار کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شام 5 بج کر 10 منٹ تک کی جائے گی جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی، مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہوں گی جن کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب کے ساتھ ہوگا۔
گزشتہ روز ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو کل 225 ووٹ ملے، سپیکر کے انتخاب کے لئے تمام 327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے، پنجاب اسمبلی میں 27 مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونے سے قبل ہی اسپیکر کا انتخاب کروا لیا گیا، جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، تاہم اسپیکر کا انتخاب مکمل ہونے کے بعد سابقہ سپیکر سبطین خان نے ملک احمد خان سے حلف لیا، جس کے بعد لیگی رہنما نے سپیکر کی چئیر سنبھال لی۔
بعد ازاں مسلم لیگ ن کے ظہیر اقبال ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے، ڈپٹی سپیکر کے الیکشن میں سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی اور ن لیگ کے ظہیر اقبال چنڑ میں مقابلہ ہوا، لیگی امیدوار کو 220 جب کہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کے 103 ووٹ ملے، یوں مسلم لیگ ن کے ظہیر اقبال چنڑ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے۔


مشہور خبریں۔
گورنر راج سے نہیں ڈرتے، وفاق میں ہمت ہے تو لگا کر دکھائے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
?️ 30 نومبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے
نومبر
اردو سمیت تمام مادری زبانیں غریبوں کے لیے رہ گئی ہیں، جاوید اختر
?️ 20 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) معروف بھارتی مصنف، منظر نگار اور شاعر جاوید اختر
فروری
سعودی فیسٹیول؛ دنیا کا سب سے بڑے موسم خزاں کا تفریحی میلہ
?️ 20 نومبر 2024دنیا کے سب سے بڑے موسم خزاں کے تفریحی میلے کے نعرے
نومبر
حکومت نے ای پاسپورٹ اور آن لائن پاسپورٹ تجدید کی سہولت کا آغاز کردیا
?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ای پاسپورٹ اور آن لائن پاسپورٹ
جون
سوڈان کی سیاسی صورتحال؛ ماضی، حال، مستقبل کے منظرنامے
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:سوڈان میں خانہ جنگی نے ملک کو دو حصوں میں تقسیم
نومبر
ووٹنگ مشین ہیک کرنے والے کیلئے دلچسپ انعامی رقم کی پیشکش
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فراز نے ای وی ایم
نومبر
امریکی عہدیدار کے تل ابیب اور انقرہ کے دورے کا مرکز مصنوعی ذہانت ہے
?️ 3 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی معاون وزیر خارجہ برائے آرمز کنٹرول میلوری سٹیورٹ 13
ستمبر
عراقی سنی جماعتوں کا الحلبوسی کو پیغام، پارلیمنٹ کی صدارت پر واپسی کے لیے حالات سازگار نہیں
?️ 22 دسمبر 2025عراقی سنی جماعتوں کا الحلبوسی کو پیغام، پارلیمنٹ کی صدارت پر واپسی
دسمبر