?️
کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے ، جس میں اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد کردی۔ صوبےسے 4پی اےایس افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد کرتے ہیں سرکاری افسران کےتبادلوں میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ سے اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ، جس میں کہا ہے کہ سندھ سےسرکاری افسران کےتبادلےکاکابینہ میں جائزہ لیا گیا ، صوبےسے 4پی اےایس افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد کرتے ہیں۔
خط میں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ سے 20 گری ڈکے7 پولیس افسران کے تبادلے کی تجویز بھی مسترد کردی اور کہا سرکاری افسران کےتبادلوں میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی ، تبادلوں کیلئےوزیراعظم نےوزیراعلیٰ سندھ سےمشاورت نہیں کی۔
خط میں کہا گیا کہ سندھ میں پہلےہی سرکاری افسران کی تعدادکم ہے، سندھ میں 20گریڈکے22پولیس افسران کام کررہےہیں، 20گریڈکےپولیس افسران کی تعداد 26 ہونی چاہیے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروسزکے 20افسران تعینات ہیں، صوبے کو47پی اےایس افسران کی کمی کاسامناہے، وفاق سے متعدد بار افسران کی تعیناتی سے متعلق درخواست کرچکے ہیں۔
خط کے مطابق سندھ حکومت اس معاملےپرعدالت بھی گئی، اے جی نے خالی اسامیوں پر افسران کی تعیناتی کی یقین دہانی کرائی لیکن سندھ میں افسران کی تعیناتی کے بجائے مزید افسران کا تبادلہ کردیا گیا۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونلز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
?️ 30 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کی
ستمبر
کینیڈا میں بڑے پیمانے پر بچوں کی اجتماعی قبروں کی دریافت کا سلسلہ جاری
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:میڈیا نے بریٹش کولمبیا کے علاقہ میں مقامی کینیڈا کے بچوں
جولائی
نہ بائیڈن نہ ٹرمپ؛امریکی نئے صدر کے خواہاں
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک سروے کے نتائج بتاتے ہیں
فروری
کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی
?️ 4 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) اداکار اور میزبان عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن
دسمبر
بنگلہ دیش کوصیہونیوں کے ساتھ خفیہ تعلقات مہنگے پڑ گئے
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:بنگلہ دیشی امن فوجیوں کے ذریعہ صیہونیوں سے جاسوسی کے سازوسامان
فروری
اسرائیل ونزوئلا میں کیا کر رہا ہے؟
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:اسرائیل نے امریکہ کی طرف سے ونزوئلا پر حملے کی حمایت
دسمبر
شاہ رخ خان کا ہاتھ جوڑ کر مداحوں کو سلام اور شکریہ
?️ 21 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے آج صبح
اکتوبر
روس اور شام کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پر بات چیت
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے روسی وزیر
دسمبر