?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر قیدیوں کو لے جانے والی پولیس کی 3 گاڑیوں پر مبینہ حملے کو پولیس کا ڈراما قرار دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ قیدیوں کو لے جانے والی وینز پر کوئی حملہ ہوا، نہ کسی ملزم نے فرار کی کوئی کوشش کی۔
علی امین گنڈاپور نے الزام لگایا کہ ایس ایچ او ترنول اس تمام کارروائی میں ملوث ہے جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز، کارکنوں اور خیبرپختونخوا کے سرکاری اہلکاروں کو کچھ ہوا تو انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور وزیر داخلہ پر ذمہ داری عائد ہوگی۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ دیر قبل اسلام آباد میں دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو مبینہ طور پر چھڑانے کے لیے نامعلوم ملزمان نے قیدیوں کو لے جانے والی پولیس کی 3 گاڑیوں پر حملہ کردیا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دعویٰ کیا تھا کہ قیدیوں کی وینز پر باقاعدہ منصوبہ بندی سے حملہ کیا گیا، واقعے میں ملوث 4 افراد کو 2 گاڑیوں اور 2 ہتھیاروں سمیت گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار افراد میں خیبرپختونخوا اسمبلی سے تحریک انصاف کے رکن لیاقت کا بیٹا بھی شامل ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ حملہ آور اسلحے سے لیس تھے جنہوں نے پولیس پر فائرنگ بھی کی اور باقاعدہ طور پر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملزمان کو فرار کرانے کی کوشش کی۔
انہوں نے جمعے کی شام پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سنگجانی ٹول پلازا کے قریب قیدیوں وین کی رفتار آہستہ ہوئی تو 4 گاڑیوں میں سوار مسلح کارکنان نے ان پر حملہ کیا اور 82 ملزمان کو فرار کرانے کی کوشش کی، انہوں نے کہاکہ حملے کے دوران فرار ہونے والے تمام 19 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، تمام 82 ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں۔
عطا تارڑ نے مزید بتایا کہ حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے بڑی بہادری اور دلیری کے ساتھ اس حملے کو ناکام بنایا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا، قانونی کارروائی کی جائے گی، ایف آئی آر کٹ رہی ہے، گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی، اس واقعے کو مثال بنایا جائے گا کہ آئندہ کسی بھی ملزم کو فرار کرانے کی کوشش نہ کی جائے۔
انہوں نے تحریک انصاف کے ردعمل کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی فلم کی کہانی لگتی ہے کہ پولیس نے دروازہ کھول کر کہا کہ بھاگ جاؤ ہم تمہیں آزاد کرتے ہیں اور پھر خود توڑ پھوڑ کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ٹول پلازا کی پوری سی سی ٹی فوٹیج موجود ہے، پی ٹی آئی کے ترجمان کو اتنا بڑا جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے تھی، انہوں نے کہا کہ یہ جرائم پیشہ گینگز اور عادی مجرموں کا کام ہوتا ہے کہ قیدی وینز کی رفتار ہلکی ہو تو پولیس پر حملہ کرکے قیدی فرار کرادیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ان کا منصوبہ ناکام رہا ہے، رکن صوبائی اسمبلی کے بیٹے سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کی شناخت ہوگئی ہے، گاڑیوں کا تعاقب کرکے ان میں سوار افراد کوبھی پکڑا جائے گا اور منصوبہ سازوں سمیت چاروں گرفتار ملزمان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ مکمل طور پر بحال کی جائے گی اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مہذب معاشروں میں کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو 20، 20 سال قید کی سزا ہوتی ہے، لندن رائٹس والوں کو 15، 15 سال کی قید ہوتی ہے، آج اگر عدالتی عمل کے ذریعے 9 مئی کے ملزمان کو سزا مل گئی ہوتی تو ایسی صورتحال نہ ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ 25 سے 30 حملہ آوروں میں سے 4 ہماری تحویل میں ہیں، دیگر کو بھی جلد حراست میں لے کر قرار واقعی سزا دی جائے گی اور ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کا عمل روکا جائے گا اور آئندہ کے لیے اس واقعے کو مثال بنائیں گے کہ کوئی بھی ملزم ایسا معاملہ نہ کرسکے کہ قیدیوں کی وین روک کر ملزمان کو فرار کرا سکے۔


مشہور خبریں۔
شام سے عراق منتقل ہونے والے 5703 داعشی دہشتگردوں کی تفصیلات جاری
?️ 14 فروری 2026سچ خبریں:عراقی وزارتِ انصاف نے شام سے منتقل کیے گئے 5703 داعش
فروری
عالمی برادری کو آنلائن نفرت ختم کرنی ہو گی:عمران خان
?️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سرکاری کینیڈین ٹی وی چینل کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن
جون
سوات، بلوچستان میں برفباری کے دوران پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
?️ 23 جنوری 2026سوات (سچ خبریں) سوات اور بلوچستان میں میں شدید برفباری کے دوران
جنوری
تل ابیب کا واشنگٹن پر دباؤ کا ہتھیار
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: 22 مارچ 2024 کو، امریکی سفارت خانے نے فلسطین کے
مئی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر چین روانہ
?️ 23 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 2روزہ دورے پر چین
جولائی
سول آرمڈ فورسز کی سربراہی کیلئے بھی کوئی حاضرسروس یا ریٹائرڈ فوجی افسر تعینات کرنے کی تجویز
?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں سول آرمڈ فورسز کی سربراہی کیلئے
جولائی
دنیا کو جنگ اور تشدد کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے؛ پاپ کا ایسٹر پیغام
?️ 6 اپریل 2026سچ خبریں:ویٹیکن میں ایسٹر کے موقع پر پاپ لیو چہاردہم نے دنیا
اپریل
جان کیری کا عراق پر امریکی حملے کے بارے میں اہم انکشاف
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ
جون