وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی بریچ ہوئی ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان

?️

پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی بریچ ہوئی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دشمنوں کے پاس حساس معلومات چلی گئی ہیں، اس کا ذمہ دار کون ہے؟

ایڈورڈ کالج پشاور میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر نیوٹرلز کا کام سوشل میڈیا کے لوگوں کو پکڑ کر دبانا اور میڈیا کو بند کرنا ہے، تو ملک کے مفادات کی حفاظت کون کرے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ میں ملک کے محافظوں سے سوال پوچھتا ہوں کہ اگر ڈاکو ایک گھر کو لوٹ رہے ہوں تو کیا چوکیدار کہہ سکتا ہے کہ میں نیوٹرل ہوں؟ گھر والے کیا کہیں گے، میرا گھر لوٹا جارہا ہے اور چوکیدار کہتا ہے میں نیوٹرل ہوں، پاکستان لوٹا جا رہا ہے، ہمارا ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے، وہاں سے کہتے ہیں کہ ہم تو نیوٹرل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ اگر وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی بریچ ہوئی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دشمنوں کے پاس حساس معلومات چلی گئی ہیں، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ اگر نیوٹرلز کا یہ کام ہے کہ سوشل میڈیا کے لوگوں کو پکڑ کر دباؤ، میڈیا کو بند کرو، اگر تم یہ کرنا ہے کہ تو ملک کے مفادات کی حفاظت کون کرے گا؟

عمران خان نے کہا کہ اپنے ذہن میں ڈال لو کہ جب بھی کوئی کہے کہ میں غیر سیاسی نہیں ہوں تو سمجھ لو کہ اس میں اور جانور میں کوئی فرق نہیں ہے، جانور غیر سیاسی ہوتا ہے، شیر ایک ہرن کو پکڑ لیتا ہے، باقی ہزاروں ہرن کیونکہ غیرسیاسی ہوتے ہیں اس لیے اپنی جان بچا کر بھاگ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اوپر والے کا حکم ہے کہ اس طرح کی ناانصافی ہو تو سب شہری کھڑے ہوں، جب ظلم کا مقابلہ کرتے ہیں تو ظلم ختم ہو جاتا ہے، اور جب ظلم کے سامنے سر جھکاتے ہیں، معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے، جس ملک میں ڈاکوؤں کو بار بار این آر او ملتا ہے، انصاف کا نظام پکڑ نہیں سکتا، ملک کے محافظ جو اپنے آپ کو طاقت ور بنا کر بیٹھے ہیں وہ کہتے ہیں کہ نیوٹرل ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امپورٹڈ کرپٹ حکومت کے خلاف کال دے رہا ہوں، اگر اکیلے بھی ان کے خلاف نکلنا پڑے تو نکلوں گا، ساری قوم کو کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے کسی چیز کا خوف نہیں، مجھے جیل کا خوف ہے نہ اپنی جان قربان کرنے کا، قوم کو بھی خوف نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، میں کبھی تسلیم نہیں کروں گا، اور میں اپنی قوم کو تیار کروں گا، میری کال کا انتظار کرنا، جب میں کال دوں گا، انشا اللہ اس کے بعد کوئی واپسی نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مہذب معاشروں اور وحشیانہ معاشروں میں فرق صرف قانون و انصاف کی بالا دستی کا ہوتا ہے، جنگل اور مہذب دنیا میں فرق صرف قانون کی بالادستی کا ہے، مہذب معاشروں میں سب عوام قانون کے تابع ہوتے ہیں، کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہوتا، دنیا کے سب سے لیڈر اور رہنما نبی ﷺ نے کہا کہ تھا کہ پہلے کی قومیں اسی لیے تباہ ہوئیں کیونکہ وہ کمزور کو سزا دیتے تھے اور طاقتور کو این آر او دیتے تھے، ریاست مدینہ کی بنیاد بھی قانون کی بالادستی کی بنیاد پر رکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تباہی کا راستہ ہمارے سامنے ہے کہ بڑے بڑے ڈاکو جو چوری کرکے پیسا باہر لے کرگئے، ان کے کیسز ختم کیے گئے، پانامہ پیپرز میں پکڑے گئے لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں واقع اربوں روپے کے مے فیئرز کے 4 اپارٹمنٹس، جن کے بارے میں مریم نواز سے پوچھا گیا تو اس نے کہا میرے لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی اثاثے نہیں ہیں، جب پانامہ میں اپارٹمنٹ پکڑے گئے تو نواز شریف کے صاحبزادے نے کہا کہ ان کی مالکہ مریم نواز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی عدالتوں نے مریم نواز کو بری کردیا ہے، آج ہم سارے سوال پوچھ رہے ہیں کہ یہ کیوں ہوا ہے ، اگر اسی طرح سارے کیسز ختم ہوتے رہے تو ایسے ملک میں کوئی مستقبل نہیں ہے، جس ملک میں اس طرح کی لوٹ مار اور کرپشن ہو، اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے، اس قوم کا چوری کیا گیا 11 سو ارب روپیہ معاف کیا جا رہا ہے، قوم آج تاریخ کی بد ترین مہنگائی میں ڈوب رہی ہے، قوم نیچے جا رہی ہے، قرضوں میں ڈوب رہی ہے، معیشت تباہ ہو رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کو انتخابات سے پہلے ایرانی تیل کی ضرورت

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:   بلومبرگ کے مطابق، ویٹول گروپ، دنیا کا سب سے بڑا

70% برطانوی مسلمانوں نے کام کی جگہ پر اسلام مخالف رویے کا تجربہ کیا

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:   برطانیہ میں کام کرنے والے 10 میں سے سات مسلمانوں

اقوام متحدہ کی نظر میں پناہ گزینوں کے لیے آئیڈل ملک

?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی

کیا دہشتگرد صیہونی آبادکاروں کے لیے دنیا میں کوئی جگہ نہیں رہی؟

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین اور صیہونی حکومت کے درمیان بنیاد پرست آباد

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کا اعلان

?️ 18 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے فوری

موساد عراق میں دھماکے کیوں کرواتا ہے ؟

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:صہیونی مورخ ایوی شلائم نے عراقی یہودیوں کے خلاف موساد  کے

الحوثی کا سلامتی کونسل اور جارح ممالک کے خلاف اہم بیان

?️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے سلامتی کونسل کے

پولیو کےخاتمے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے، وزیراعظم

?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے