?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے وطن واپس پہنچ کر رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ کسی بھی تحقیقاتی ادارے نے بلایا تو ضرور پیش ہوں گا۔
انکوائری میں شامل ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔ انکوائری میں نام آنے کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے مستعفی ہونے سے منع کیا تھا۔ زلفی بخاری نے مزید کہا کہ جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، پراپیگنڈہ کرنے والے بہت جلد مایوس ہوں گے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں نام آنے کے بعد سید ذوالفقار بخاری نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز کے عہدے سے استعفٰی دے دیا تھا جس کے بعد وہ دبئی روانہ ہو گئے تھے۔
زلفی بخاری کے دبئی روانہ ہونے پر چہ مگوئیاں ہوئیں کہ اب وہ وطن واپس نہیں آئیں گے جس کے بعد زلفی بخاری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ناقدین کو جواب دیا اور کہا کہ میں دبئی میں ہفتہ وار چھٹی پر ہوں اور پیر کے روز پاکستان واپس آؤں گا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا تھا کہ ن لیگ اور ان کا سوشل میڈیا سیل بھی کچھ وقت کے لیے چھٹی لے لے-
واضح رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا تھا، انکوائری میں بتایا گیا کہ سابق کمشنر محمد محمود نے رنگ روڈ کی سمت میں غیر قانونی تبدیلی کرائی اور کنسلٹنٹس کی ملی بھگت کے ساتھ رنگ روڈ کی سمت تبدیلی کے لیے غیر قانونی طور پر بولیوں کا اشتہار دیا ، محمد محمود، سابق ایل اے سی وسیم تابش، سابق افسر عبداللہ بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق کہ تینوں افسران کے خلاف کارروائی کے لیے کیس قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھیج دیا گیا ہے، نیب منصوبے میں 2 ارب 30 کروڑ کے گھپلوں کی انکوائری کرے گا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رنگ روڈ اسکینڈل کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا اسپیشل آڈٹ کرنے والی ٹیم کو ریکارڈ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آڈٹ پنجاب کی ٹیم نے رنگ روڈ کے اردگرد بننے والی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) میں بھرتیوں کا ریکارڈ، منصوبہ کا پی سی ٹو، کنسلٹنسی ایوارڈ، کنسلٹنٹ معاہدے سمیت 14 مختلف دستاویزات طلب کررکھی ہیں، جن میں سے صرف 5 دستاویزات تک رسائی ممکن ہوسکی ہے، ٹیم نے 20 دن میں آڈٹ کرکے رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
ارجنٹائن سے لے کر قطر فلسطین کی گونج
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی غاصب حکومت کے
نومبر
ہیک ہونے والے امریکی سفیر کے ای میل میں کیا تھا؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی حکومت اور چین کے درمیان تناؤ اور اختلافات کی اطلاعات
جولائی
سیاست میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں، ماہرہ خان
?️ 20 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ میرے
مارچ
حکومت کا دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ
?️ 13 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے چولستان کینال کی تعمیر سے
جنوری
شاہ محمود قریشی نے ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کی
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں ایران کے
اپریل
غزہ کی سڑکوں کی صفائی کا آغاز، امدادی کارروائیوں کی رفتار سست
?️ 14 اکتوبر 2025 سچ خبریں: غزہ سے المیادین نیٹ ورک کے نامہ نگار نے
اکتوبر
مغربی ممالک میں اسلام دشمنی عروج پر
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:نیدرلینڈ میں ایک زیر تعمیر مسجد کو ایک 40 سالہ حملہ
اپریل
ایشیا کی 50 بااثر شوبز شخصیات میں متعدد پاکستانی اداکار شامل ہونے میں کامیاب
?️ 9 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ایشیا کی 50 با اثر شوبز شخصیات میں متعدد
دسمبر