?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی ناقص کارکردگی کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ ادارے کی قانونی اور انتظامی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعظم نے کمیشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی فوری ہدایات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل ٹیرف کمیشن کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر نیشنل ٹیرف کمیشن کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی۔ قانونی، انتظامی اور ادارہ جاتی اختیارات و فرائض کی تنظیم نو بھی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیراعظم نے کمیشن کی حالیہ کارکردگی کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی بھی ہدایت دی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ نئے ٹیرف رجیم کیلئے کمیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنا ضروری ہے۔ ملکی درآمدات، برآمدات اور مارکیٹ کے زمینی حقائق اکٹھے کرنے کی مؤثر استعداد ناگزیر ہے۔
وزیراعظم نے کمیشن کی تحقیقی استعداد بڑھانے اور کاروباری مسائل حل کرنے کے لیے خودکار نظام اپنانے پر زور دیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تربیت اور وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے اپیلٹ ٹریبونل کو فوری فعال کرنے کی ہدایت بھی دی اور آئندہ ماہ پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔


مشہور خبریں۔
دوحہ مذاکرات، امریکہ اور اسرائیل کی فریب کاری کا شکار
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ دنوں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر دوحہ،
مئی
حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کا ڈیڈلاک برقرار ہے
?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اضافی ٹیکس کے ہدف اور پاورسیکٹر کے مالی
اکتوبر
اکثر صیہونی نوجوان کیا چاہتے ہیں؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہم نے اعلان کیا کہ اسرائیل
جولائی
ضاحیہ پر اسرائیل کے حملے کے حقائق کیا تھے ؟
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: چار ماہ سے زائد عرصے کی جنگ بندی کے بعد
مارچ
ٹرمپ پر 83.3 ملین ڈالر کا جرمانہ
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی ٹیلی ویژن سی ان ان نے اعلان کیا کہ نیویارک
جنوری
سائفر کیس: شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع مسترد، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
?️ 30 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر سے
اگست
امریکہ اسرائیل کے نئے اختلافات، بائیڈن کی بنت کو پہلی سخت وارننگ
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں: امریکہ اسرائیل کے نئے اختلافات؛ بائیڈن کی بنت کو پہلی سخت
اکتوبر
سلامتی کونسل کو اب مسئلہ فلسطین کے حوالے سے فیصلہ لینا پڑے گا:وزیر خارجہ
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
مئی