?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں میں درکار ہنر اور تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرِ صدارت قومی یوتھ روزگار پلان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت کیلئے مقامی صنعتوں سے مسلسل روابط اور افرادی قوت کے بین الاقوامی اداروں کی کھپت کو مد نظر رکھنے کی ہدایت کی اور ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کرنے کا فیصلہ کیا، وزیرِ اعظم نے مقامی صنعتوں میں درکار ہنر کے حوالے سے ایک جامع ڈیٹا بیس قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔
بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف منصوبے پر عملدرآمد کی خود نگرانی کریں گے، وزیراعظم نے مقامی صنعتوں میں درکار ہنر سے متعلق جامع ڈیٹا بیس قائم کرنے کی بھی ہدایت کردی، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت اور ضروری ہنر کی فراہمی سے با اختیار اور بر سر روزگار بنا رہے ہیں، پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت کی فراہمی سے افرادی قوت کی برآمد کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ اجلاس مین وزیر اعظم کو آئندہ 4 برس میں مختلف اداروں کے ذریعے تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا کہ آئندہ 4 برس میں 24 لاکھ سالانہ سے لے کر 60 لاکھ سالانہ تک نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت اور ہنر کی فراہمی سے روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں مدد کی جائے گی، ڈیجیٹل یوتھ حب حتمی مراحل میں ہے جس کا اجرا رواں ماہ میں کر دیا جائے گا، جس پر وزیراعظم کی جانب سے متعلقہ وزارتوں و اداروں کی اس حوالے سے کاوشوں کی تعریف کی گئی۔


مشہور خبریں۔
احد رضا میر کی تعلقات کی افواہوں پر وضاحت
?️ 21 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار احد رضا میر نے اپنے اور اداکارہ
نومبر
اوباما کی خاموشی ٹوٹ گئی۔ "ٹرمپ کے دعوے مضحکہ خیز اور خلفشار ہیں”
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر کے دفتر نے ملک کے موجودہ صدر
جولائی
نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیمی بل منظور ہوگا، چیئرمین سینیٹ
?️ 14 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے
ستمبر
بن گویر کے بیانات جنگی جرائم کا اعتراف ہیں:جهاد اسلامی
?️ 6 ستمبر 2025بن گویر کے بیانات جنگی جرائم کا اعتراف ہیں:جهاد اسلامی جماعت جهاد
ستمبر
ہمیں کوئی تحفظ نہیں:صیہونی مظاہرین
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں صیہونی آباد
مئی
شام میں فوجی آپریشن کریں گے:ترکی
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ترک صدر نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ان
جولائی
ٹرمپ کا پوٹن کے لیے الاسکا میں غیرمتوقع اقدام
?️ 18 اگست 2025ایک مطلع ذریعے نے انکشاف کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا
اگست
اگر دماغ کو رکھنا ہے تیز تو کھانی ہونگی یہ مفید غذائیں
?️ 17 فروری 2021اگر کبھی آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کا دماغ کمزور
فروری