?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے اس سانحے سے پوری قوم کے سرشرم سے جھک گئے ہیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا.
وزیر اعظم عمران خان اور اجلاس کے شرکا کو سیالکوٹ واقعے اور ملزمان کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے.
وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے وزیراعظم عمران خان نے واقعے میں ملوث تمام مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی.
دریں اثناکامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے کھیلوں کی پالیسیوں میں تبدیلی کی ہے جس کے تحت مافیاز کے پرانے سسٹم کو ختم کردیا جائے گا وزیر اعظم نے کہاکہ کھیل نوجوانوں کے لیے اس لیے ضروری ہے کہ جب آپ کھیلوں کے میدانوں میں مقابلہ کرنا سیکھتے ہیں تو آپ کو جیتنا بھی آتا ہے اور ہار کی وجوہات بھی سمجھ آتی ہیں، آپ ہار سے دلبرداشتہ نہیں ہوتے بلکہ اس سے سیکھتے ہیں اور پھر نوجوان مشکل وقت سے گھبراتا نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ آپ ہارتے تب ہیں جب آپ دلبرداشتہ ہوتے ہیں، یہ سب سے بڑا سبق ہے کہ کھیل آپ کو برے وقت کا مقابلہ کرنا سکھاتے ہیں، یہ زندگی کا وہ سبق ہے جو کوئی اور شعبہ نہیں سکھاتا. وزیر اعظم نے کہا کہ کھیل آپ کی صحت کے لیے ضروری ہے اور صحت اللہ کی نعمت ہے، پاکستان وہ ملک ہے جہاں 70 فیصد افراد کی عمر 30 سال سے کم ہے تو ہمارے کوشش ہے کہ ہر محلے میں کھیلوں کے میدان ہوں، ہم خیبر پختونخوا اور پنجاب میں کئی میدان تعمیر کر چکے ہیں.
انہوں نے کہا کہ میری حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ ہم آپ کو بہتر تعلیم کا موقع دیں، ہماری دو صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت نے 47 ارب روپے کی اسکولرشپس دی ہیں جس سے 63 لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے عمران خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان، بین الاقوامی سطح پر ہر کھیل میں شرکت کرے، اس کے لیے کھیلوں کے میدان، ایکسیلنس سینٹر بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے کھیلوں کی پالیسیوں میں تبدیلی کی ہے جس کے تحت مافیاز کے پرانے سسٹم کو ختم کردیا جائے گا.


مشہور خبریں۔
اب اسرائیل ٹوٹ جائے گا ؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا
اگست
کیا ایران کا پانی کا بحران اسرائیل سے بھی بدتر ہے؟
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے عوام کو
اگست
لبنان میں صیہونی جاسوسی نظام بے نقاب
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:لبنانی فوج نے جنوبی لبنان میں صیہونیوں کا ایک اور
جون
وزیراعظم سے ڈاکٹر نثار، ذوالفقار چیمہ کی ملاقات، پارٹی امیدوار کا ساتھ دینے کی یقین دہانی
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر نثار چیمہ اور
اگست
جسٹس مسرت ہلالی، پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جسٹس مسرت ہلالی نے پشاور ہائی کورٹ کی قائم
اپریل
برطانیہ روس یوکرین امن معاہدے کے مخالف
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیریس نے جمعرات کو روس یوکرین
مئی
صیہونیوں کی جنت
?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:بیشتر مسلم ممالک کے عوام کی مخالفت کے باوجود اور متحدہ
جولائی
الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی 45 فیصد سستی کرنے کا اعلان
?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا
جنوری