وزیراعظم کی اشیاء خورونوش کی خلیجی ممالک کو برآمد کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں خلیجی ریاستوں کو اشیائے خورونوش کی فراہمی، پاکستان کی بندرگاہوں اور میری ٹائم آپریشنز کے حوالے سے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے اجلاس میں خلیجی ممالک کو درکار اشیائے خورونوش کی فراہمی کے حوالے سے بنائی گئی حکمت عملی اور اس پر اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ محکموں اور افسران کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے ہدایت کی کہ خلیجی ممالک کے غذائی تحفظ کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے قریبی رابطے میں رہیں اور ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا جائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سپلائی چین میں مسائل اور موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں خلیجی ممالک کی غذائی ضروریات کا خیال رکھنا پاکستان کا فرض ہے، ملکی غذائی ضروریات کو متاثر کئے بغیر خلیجی ممالک میں وافر مقدار میں اشیائے خورونوش کی برآمدات تیز کی جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ غذائی ضروریات کی طلب و رسد کی مکمل نگرانی کی جائے اور حکومتی سطح پر فیصلہ سازی میں تاخیر کی گنجائش نہیں، جو لوگ تاخیر کے مرتکب ہوں گے، ان کی جواب دہی کی جائے گی۔ اجلاس میں کراچی، گوادر اور دیگر اہم پاکستانی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشنز میں اضافے کے لئے جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ اجلاس میں خلیجی ممالک کو اشیائے ضروریہ کی برآمدات کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ برآمدات کو فروغ دینے کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے 40 فوڈ آئٹمز کی منظوری دی ہے جن میں چاول، خوردنی تیل، چینی، گوشت، پولٹری، خشک دودھ، ڈیری مصنوعات، پھل اور سبزیاں شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کے حوالے سے برآمد کنندگان کا ڈیٹا بیس تیار کیا گیا ہے اور سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی برآمد پر کوئی اضافی ادائیگی نہیں کی جائے گی، اشیائے خورونوش کی برآمدات کے لیے ہوائی اور بحری اوپن روٹس استعمال کیے جائیں گے، اور خلیجی ممالک کے ساتھ بزنس ٹو بزنس اجلاس اور ویبینارز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ کراچی اور بن قاسم کی بندرگاہیں عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی مکمل فعال رہیں، اور ٹرانس شپمنٹ کی صلاحیت میں اضافے کے لیے آف-ڈاک ٹرمینلز پر ٹرانس شپمنٹ ہینڈلنگ کی اجازت دی گئی ہے، کسٹمز قوانین میں ضروری ترامیم کر دی گئی ہیں، اور بندرگاہوں پر نقل و حمل کے نرخ 60 فیصد تک کم کر دیے گئے ہیں۔

اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر بحری امور چوہدری جنید انور اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر سمیت متعلقہ اعلیٰ حکومتی حکام نے شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

حکومت کا اراکین اسمبلی کی گرفتاری کے حوالے سے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ

?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  کے سینیٹر اعظم خان سواتی

ایک سیاہ فام امریکی نوجوان پر پولیس نے کی گولیوں کی بارش

?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں:   امریکی حکام نے باڈی کیمرہ فوٹیج جاری کی ہے جس

غزہ شہداء کی تازہ ترین تعداد 

?️ 6 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرکے غزہ

مودی حکومت نے کشتواڑ میں پرامن مظاہرین کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کردیے

?️ 11 نومبر 2024جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

روس کے اندر آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں نیٹو فوج کو تباہ کرنے کی صلاحیت

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:    اندازوں کے مطابق اور لبنانی المیادین نیٹ ورک کی

عراقی وزیراعظم کے ایران کے دورے کی اصل وجہ؛ عراقی رہنما کی زبانی

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:عراق کے فتح اتحاد کے ایک رہنما نے اپنے ملک کے

امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیر اعظم

?️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

شام میں ایک دھائی سے لاپتہ امریکی صحافی کی تلاش

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے