وزیراعظم کا "کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام ” کے دائرۂ کارکو بڑھانے کا اعلان

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان آج ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے  احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھانے کے اعلان کے ساتھ ساتھ ملتان، گوجرانوالہ اورلاہورکیلئے 4 نئے کھانا بردار ٹرکوں کاافتتاح کریں گے فی الوقت 5شہروں میں ٹرکوں کے ذریعے کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج احساس کوئی بھوکا نہ سوئےاقدام کے دائرہ کار کو بڑھانے کا اعلان کریں گے، اس موقع پر ڈاکٹرثانیہ نشتر،ایم ڈی پاکستان بیت المال ملک ظہیرعباس کھوکھربریفنگ دیں گے، پروگرام کےتحت فی الوقت 5شہروں میں ٹرکوں کے ذریعے کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم آج ملتان، گوجرانوالہ اورلاہورکیلئے 4 نئے کھانا بردار ٹرکوں کاافتتاح کریں گے، جس کے بعد اب 7شہروں میں 16ٹرکوں کےذریعےکھانےکی تقسیم ہوگی جبکہ اکتوبر سے 29شہروں میں 40 ٹرکوں کے ذریعے پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد:روزانہ 40ہزارافراداورسالانہ 14لاکھ 60ہزارافرادکوکھاناپہنچایاجائےگا، احساس کوئی بھوکا نہ سوئےاقدام کےذریعےمزدوروں میں کھانا مفت تقسیم کیاجاتاہے ، اب تک 5شہروں میں 8لاکھ 31ہزارسےزائدمزدوروں کوکھاناپہنچایاجاچکا ہے۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں وزیر اعظم عمران خان نے “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پروگرام کو مرحلہ وار فروغ دیاجائے گا اور اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایاجائیگا، موبائل کچن پروگرام کے ذریعے غریب کو کھانا فراہم کیاجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حالات مشکل ہیں، قرضے چڑھے ہوئے ہیں، مشکل حالات کے باوجود اللہ کا حکم ہے کہ ہم اس راستے پر چلیں، کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے ذریعے اللہ کی برکت آئے گی۔

مشہور خبریں۔

امریکی نمائندوں کی ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگی مہم جوئی پر شدید تنقید

?️ 17 اگست 2026سچ خبریں: امریکہ کے متعدد ڈیموکریٹ اور ریپبلکن نمائندگان نے علیحدہ علیحدہ

39 لاکھ لوگوں کیلئے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کا شارٹ کوڈ 9999 ہوگا

?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 20 ارب روپے سے زائد مالیت کے وزیراعظم

عائشہ عمر کا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے پر زور

?️ 30 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ملک بھر

گوگل اور سوشل میڈیا نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کے اوزار کیسے بن گئے

?️ 8 ستمبر 2025گوگل اور سوشل میڈیا نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کے اوزار کیسے

مصر کی قومی سلامتی کے خلاف صیہونی حکومت کے منصوبے کے بارے میں انتباہ

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: مصر کے ایک نمائندے نے ملک کی قومی سلامتی کے

پاکستان طالبان سمیت افغانستان کے تمام گروہوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے: وزیر خارجہ

?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات

اسرائیل کو ہیگ کے ججوں کو دھمکیاں دینے کا کوئی حق نہیں ہے : بریل

?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے تل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے