وزیراعظم کا طلبہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت کیلئے سعودیہ بھجوانے کا اعلان

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طلبہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوایا جائے گا۔

اسلام آباد میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہونہار طلبہ قوم کا فخر ہیں، ان کی کامیابی والدین اور اساتذہ کی محنت و دعاؤں کا نتیجہ ہے،طلبہ کی فنی تربیت کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے، سو فیصد میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پروگرام میں تاخیر اس وجہ سے ہوئی کہ لیپ ٹاپ بیگز پر تشہیری لوگو لگا ہوا تھا، جسے ہٹانے کی ہدایت دی گئی، ایک لاکھ لیپ ٹاپس پر 40 سے 50 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں، اور اگر قوم کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے 500 ارب روپے بھی لگانے پڑیں تو وہ بھی کم ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اس نے پیشکش کی ہے کہ پاکستانی طلبہ کو مفت اے آئی کی تربیت دی جائے گی، سعودی عرب ایک عظیم دوست ملک ہے جو پاکستان کے کروڑوں بھائیوں کے لیے ہمیشہ تعاون کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بھرپور کوشش کرے گی کہ ہزاروں طلبہ کو سعودی عرب بھیج کر جدید تربیت فراہم کی جائے، جب تک یہ ذمے داری میرے پاس ہے، میں قوم کے نوجوانوں کی تعلیم، تربیت اور روزگار کے لیے تمام وسائل ان کے قدموں میں نچھاور کروں گا۔

شہباز شریف نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ستاروں پر کمند ڈالنی ہے، پاکستان کو عظیم، اقبال اور قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے اور ملک کو قرضوں سے نجات دلانی ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن کے مأرب اور الجوف صوبوں پر سعودی فضائی حملے

?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں:یمن کے شمال مشرقی صوبوں مأرب اور الجوف میں سعودی عرب

سعودی شہزادوں کی مخالفت بن سلمان کے لیے مصیبت

?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی حکومت کے معروف مخالف لندن میں رہنے والے مضاوی

اعلیٰ عہدوں پر فائز بیوروکریٹس کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ

?️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومت نے اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز

الیکشن کمیشن 9 مارچ تک صدر کے انتخاب کیلئے تیار

?️ 25 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد

وزیرخزانہ کا ہر صورت ٹیکس فراڈ روکنے کا اعلان، گرفتاریوں کا عندیہ

?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں

بائیڈن کو امریکہ کے اندر درپیش مشکلات

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: دی ہل نیوز ویب سائٹ نے سی بی ایس نیوز

امریکہ نیتن یاہو پر ہیگ کی عدالت کے فیصلے کو کیوں نہیں مانتا؟

?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم، جنگی

جی ایچ کیو حملہ کیس: استغاثہ کے مزید 8 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ

?️ 15 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے