?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو منانے کی بظاہر کوشش میں، وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ کو سیلاب متاثرین کے لیے 25 ارب روپے کا وعدہ کرلیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ وزیراعظم نے منگل کو ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو یقین دہانی کرائی ہے۔
مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ صوبائی حکومت پہلے ہی اپنے بجٹ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 25 ارب روپے مختص کر چکی ہے، اس لیے مرکز کی جانب سے فنڈز فراہم کیے جائیں۔
سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جھگڑا بن گیا ہے۔
پیر کو پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ مرکز سندھ حکومت کو 25 ارب روپے فراہم کرے گا تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
جس کے بعد پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنا لہجہ نرم کیا اور کہا کہ ان کی پارٹی کا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ’کوئی اختلاف نہیں‘ اور وہ اب بھی اتحاد کا حصہ ہے۔
اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے متنبہ کیا تھا کہ اگر بحالی کے لیے خاطر خواہ رقم مختص نہ کی گئی تو بجٹ کی منظوری کے لیے ووٹ نہیں دیں گے۔
پی پی پی کے قانون سازوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد اسحٰق ڈار نے کہا کہ 16 جون کو ہونے والی میٹنگ کے دوران پی پی پی کی قیادت بشمول وزیر اعلیٰ سندھ کی مشاورت سے ایک ’جامع روڈ میپ‘ تیار کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں نے سندھ حکومت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے وعدے کے مطابق فنڈز فراہم نہ کرنے اور ٹیکس میں صوبے کے حصے کی رقم سے انکار کرنے پر حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
بعد ازاں وزیراعظم ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے مطلوبہ فنڈز مختص کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم بجٹ 24-2023 میں اس حوالے سے کوئی فنڈز مختص نہیں کیے گئے۔
تاہم بلاول بھٹو زرداری نے حکمران اتحاد میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کوئی سیاسی اختلاف ہے اور آگے جاکر بھی مجھے کوئی سیاسی اختلافات یا سنگین سیاسی اختلافات نظر نہیں آرہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی حماس کے خلاف متعدد ممالک سے اپیل
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ
مئی
ہم اپنے ملک کے دفاع کے لیے تیاری ہیں: یمن
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے اپنے چیئرمین مہدی المشاط اور
جون
دوحہ مذاکرات کے بارے میں امریکی میڈیا کا اظہار خیال
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی نیوز پورٹل آکسیوس نے اطلاع دی ہے کہ قطر کے
جنوری
الجزیرہ کے مجری کا اکاؤنٹ بلاک، وجہ؟
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ مجری تامر المسحال کے
ستمبر
دنیا ایران کے ساتھ تعلقات کی تلاش میں؛بائیڈن غور کریں:امریکی تھنک ٹینک
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:ایک امریکی تجزیاتی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ موجودہ امریکی
جولائی
ذلیل کرنے کا بہت بہت شکریہ: زلنسکی کا امریکہ سے خطاب
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی نے چند روز قبل وائٹ ہاؤس
مارچ
پنجاب سے آٹے کی ترسیل شفاف طریقے سے ہو رہی ہے: عظمیٰ بخاری
?️ 26 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب نے
اکتوبر
غزہ میں باغی مسلح گروہوں کو اسرائیلی فوج کی عسکری مدد حاصل
?️ 16 اکتوبر 2025 غزہ میں باغی مسلح گروہوں کو اسرائیلی فوج کی عسکری مدد حاصل
اکتوبر