?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے تمام اراکین کو محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی ہدایت کی ہے جبکہ ان کے انتقال پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
شیخ رشید نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی صاحبزادی سے فون پر تفیصلی بات ہوئی ہے اور مرحوم اور ان کے لواحقین کی جانب سے 2 بجے فیصلے کے بعد تدفین کا تعین ہوگا جبکہ فیصل مسجد میں ساڑھے 3 بجے نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
انہوں نے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق کہا کہ کمشنر اسلام آباد، پولیس، رینجرز اور ایف سی کو سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے اور بروقت انتظام پورے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وفاقی وزیر نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی تدفین کے انتظامات کے بارے میں بتایا کہ فیصل مسجد کے احاطے اور ایچ 8 میں سے کسی ایک جگہ تدفین ہوگی کیونکہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی بیٹی نے اپنی والدہ سے بات کرکے بتایا کہ انہوں نے ایچ 8 میں اتنظامات کیے ہیں۔
شیخ رشید نے بتایا کہ جو ان کی فیملی فیصلہ کرے گی اس کا احترام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم ڈاکٹر عبدالقدیر کے وفات پر غمزدہ ہے اور پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی تدفین کی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نماز جنازہ میں عوام کو شرکت کی اجازت ہوگی۔مزید پڑھیں: محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نماز جنازہ میں شرکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن اگر ہوتی بھی تو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نہیں بتا سکتا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان کے نامور سائنسدان اور ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے باعث 85 برس کی عمر میں 10 اکتوبر (آج) انتقال کر گئے ہیں۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آج صبح طبیعت بگڑنے پر انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی وجہ ان کے پھیپھڑوں کا عارضہ بنا، کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے کافی حد تک ختم ہوچکے تھے۔


مشہور خبریں۔
جب "ممدانی” کو ووٹ دیا گیا تو ٹرمپ کے لیے بہت بڑا نقصان تھا
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: کچھ امریکی ریاستوں میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے ٹرمپ
نومبر
فلسطینی شہداء کے جسموں پر شدید تشدد کے نشانات
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فوری طور
اکتوبر
سعودی فوج کا یمن کے شہر صعدہ کے رہائشی علاقوں پر راکٹ اور توپ خانے سے حملہ
?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے یمن کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں سے
جولائی
اسرائیل حزب اللہ کی آگ کی زد میں
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: گذشتہ روز حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ فلسطین کے
نومبر
وزارت انسداد منشیات ملک میں نشے کی لت میں مبتلا افراد کی تعداد سے لاعلم نکلی
?️ 14 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں وزارت
جنوری
کل کے اتحادی آج کے دشمن بن چکے ہیں:
?️ 5 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا
جون
اسرائیل نے غزہ پر اسی وقت حملہ کیا جب ٹرمپ کی جانب سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا!
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسی وقت جب امریکی صدر نے غزہ پر حملوں کو
اکتوبر
میری کوئی بیوی اور بیٹی نہیں: سلمان خان
?️ 23 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان کے حوالے
جولائی