وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر 12 جنوری کو متحدہ عرب امارات جائیں گے

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سرمایہ کاری، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے 12 جنوری کو دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 12 سے 13 جنوری تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ تیسرا دورہ ہوگا، جس میں کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم دورے کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات آگے بڑھانے اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

دونوں ممالک کے سربراہان باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم، نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس دورے میں وزیراعظم اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ترجمان نے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے 17 لاکھ شہری روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں جو گزشتہ 5 دہائیوں سے وہاں پر کامیابی کے ساتھ ساتھ دونوں برادر ممالک کی ترقی، خوش حالی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ روایات، تاریخ اور ورثے پر مبنی قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اعلیٰ سطح کے دورے باہمی تعلقات کی اہم خصوصیت ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بھی متحدہ عرب امارات دورہ کر چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبرایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے قصر الشاتی میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

مشہور خبریں۔

سیکیورٹی فورسز نے راجگال میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنادی، 4 خارجی ہلاک

?️ 21 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے راجگال میں

پیوٹن نے ٹرمپ کو ایران پر دوبارہ حملے کی صورت میں سنگین نتائج کی وارننگ دی

?️ 30 اپریل 2026 سچ خبریں:روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی راشا ٹوڈے کے مطابق،

رواں سال کے آغاز سے مغربی کنارے میں فلسطینی شہداء کی تعداد

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنین میں حماد ابو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کا دورہ روس کا دفاع

?️ 20 مئی 2022نیویارک(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے دورہ روس

طالبان نے کابل شہر میں 4 ہزار بھکاریوں کو اکٹھا کیا

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:   طالبان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کے دفتر

منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل ہے، یہ تو فائز عیسٰی بھی نہیں کرسکے تھے، جسٹس کیانی

?️ 20 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی

ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل

?️ 20 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی جنگ پر عالمی

ایران کے ساتھ جنگ کے بعد صہیونی لابی کی مایوسی

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں:ایران اور صیہونی ریاست کے درمیان 12 دن تک جاری رہنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے