?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر متعدد سیاسی رہنماؤں نے ہندو برادری کے دیوالی کے تہوار کے موقع پر انہیں مبارکباد دی ،سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہندو برادری کے خوشی کے دن ان کی خوشیوں میں شریک ہیں، دیوالی کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہندو برادری اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار دیوالی آج منارہی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے دیوالی کے تہوار پرپاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کہ دیوالی پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے بھائی چارے کو فروغ ملتاہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ریاست کی ذمےداری ہے، ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، ہندواور دیگر اقلیتی برادریوں کو تعلیم کےمساوی مواقع فراہم کیےجا رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے دیوالی پرپیغام میں ہندوبرادری کودیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ دیوالی کاتہواربرائی پراچھائی کی فتح کی علامت ہے، دیوالی کاپیغام ہےبرائی کتنی ہی طاقتورکیوں نہ ہوشکست اسکامقدرہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ملک میں ناانصافیوں کیخلاف لڑناہی پی پی پی کافلسفہ ہے، پیپلزپارٹی نےاقلیتی برادری کی بہبودکےلیےاقدام اٹھائے، پی پی پی کی آئندہ حکومت اقلیتوں کی ترقی کیلئےمزیداقدام اٹھائے۔
ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے ہندوبرادری کودیوالی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا پاکستان میں اقلیتی برادریوں کومساوی حقوق حاصل ہیں، ہندوبرادری نےماضی میں کراچی کی بڑی خدمت کی ہے، ہندوبرادری پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کےلیےبھی دعا کریں۔


مشہور خبریں۔
کیا پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جا سکتی ہے؟ عمر ایوب کی زبانی
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا
جولائی
شام میں داعش کا حامی کون ہے؟
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:روسی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے شام کے
اگست
مغرب کی پابندیاں اس آدمی کی پیشانی پر خم نہیں لا سکیں
?️ 30 اگست 2023سچ خبریں: ایک جرمن اخبار نے لکھا ہے کہ اس ملک کے
اگست
مضبوط معیشت کے بغیر قوم اہداف حاصل نہیں کرسکتی:آرمی چیف
?️ 5 اکتوبر 2022واشنگٹن: (سچی خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسلح
اکتوبر
16 تاریخ کو ملیر کی عوام سچے اور جھوٹا کا فیصلہ کر دے گی: خرم شیر زمان
?️ 8 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ
فروری
چین تائیوان کے معاملے میں ٹرمپ سے امتیاز لینے کی کوشش میں: امریکی میڈیا
?️ 1 اکتوبر 2025وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق چین کے صدر شی جین پنگ تائیوان
اکتوبر
یورپ میں موسم سرما بہت مشکل ہوگا:بیلجیئم
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:بیلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال پورے یورپ
اگست
دباؤ، معطلی اور اخراج کے سائے میں طلبہ کا احتجاج جاری
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کے خلاف
مئی