?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے لاہور سے آئے ہوئے سینئر صحافیوں،اینکرپرسنز،الیکٹرانک،پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندگان کے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا
عشائیے میں وزراء حکومت عبدالماجد خان ،چوہدری علی شان سونی ،چوہدری محمد رفیق نئیر ،سردار میر اکبر خان ،چوہدری محمد رشید ،چوہدری اکبر ابراہیم، ڈاکٹر نثار انصر ابدالی، ،چوہدری اظہر صادق ،سردار فہیم اختر ربانی ،پارلیمانی سیکریٹری جاوید بٹ، سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور، چیئرمین عملدرآمد کمیشن و جنرل سیکرٹری تحریک انصاف آزاد کشمیر راجہ منصور خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاضی محمد اسرائیل،مرکزی رہنما میجر (ر) خرم حمید خان روکھڑی، سینئر صحافی نصراللہ ملک ،سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد،کالم نگار محمد بلال غوری،میاں حبیب،اسد اللہ خان، فرخ عطاء بٹ، حافظ طاہر خلیل، رانا طاہر، سید امجد حسین بخاری، امتیاز احمد شاد، میاں عمران ارشد، محمد بلال،صباء چوہدری، وجیہ، یاسر شمعون،سیکرٹریزحکومت ،سربراہان محکمہ جات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
عشائیے میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میں نے واضح کیا ہے اگر وفاقی حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو فیڈریشن کمزور ہو گی، وزیراعظم پاکستان کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ کو تبدیل نہ کرنے کی درخواست کی مگر انہوں نے میری بات کو اہمیت نہیں دی، اس سے پہلے لینٹ افسران کو بھیجنے کے لیے پینل حکومتوں کو بھیجا جاتا ہے مگر اب ایسا نہیں ہوا ، اب حکومت پاکستان جانے اور ہماری جوڈیشری جانے ہمارے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کو کیوں روکا ہوا ہے ، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستانیت پر غیر متزلزل ایمان ہے ۔اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان کا میڈیا ہماری آواز بنے ۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ وفاق محصولات میں سے ہمیں حصہ دے، شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد آزادکشمیر کا ایک دورہ نہیں کر سکے ،انہیں ریاست جموں و کشمیر سے کوئی دلچسپی نہیں ہے.
وزیراعظم پاکستان ریاست کے لوگوں کو سنجیدہ لیں ، ہمارے پاس اگلے مہینے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن دینے کے پیسے موجود نہیں ہے ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کبھی بھی آزاد کشمیر حکومت کے بجٹ پر کٹ نہیں لگایا، جب سے وفاق میں ن لیگ کی حکومت آئی ہے تب سے ہماری ریاست کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے ۔


مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ میں صیہونی اشتعال انگیزیوں کے خلاف روس کا جواب
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:عطوان نے صیہونیوں کے خلاف روس کے اقدامات کا ذکر کرتے
مارچ
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ
?️ 15 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پی
دسمبر
گوگل کروم پر بھی فروخت کی تلوار لٹکنے لگی، یاہو اور اوپن اے آئی خریدنے کو تیار
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ براؤزر گوگل کروم پر بھی فروخت کی تلوار
اپریل
203 افغان بچے بغیر سرپرست کے امریکہ میں مقیم
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا نے امریکہ میں غیر سرپرست افغان
ستمبر
فرانسیسی قوم پرستوں کی یورپی انتخابات میں کامیابی کے سنگین نتائج
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی اور اولمپکس سے
جون
بائیڈن نے امریکی کانگریس سے اسرائیل کے لیے کیا مانگا؟
?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی حملے
اپریل
UNRWA کو مالی امداد کی معطلی اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں سہولت کاری
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: فلسطین ریلیف ایجنسی کی مالی امداد کو معطل کرنے میں
فروری
الضبه بندرگاہ پر ڈرون حملہ محض ایک سادہ وارننگ تھی:یمن
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن
اکتوبر