🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ سرکلرریلوےانفراسٹرکچر منصوبےکا سنگ بنیاد رکھیں گے، سرکلر ریلوے روٹ پر الیکٹرک ٹرین چلائی جائےگی، منصوبےکی تکمیل پرابتدائی طور پر 4لاکھ 75ہزار مسافر سفر کر سکیں گے۔ سرکلرریلوے منصوبےکا بنیادی انفراسٹرکچر دوسال میں مکمل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ جدید سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں بجلی سے چلنے والی ٹرینیں شامل کی جائیں گی۔20ارب روپے کی لاگت سےکےسی آر روٹ کا انفراسٹرکچر تعمیر کیاجائےگا ، 43کلومیٹر طویل سرکلر ٹرین منصوبے پر تین مرحلوں میں کام ہوگا جبکہ ایک کلومیٹر زیر زمین 22کلومیٹر ایلی ویٹیڈ اور 21کلومیٹر گراؤنڈ ٹریک ہوگا۔
کراچی سرکلر ریلوے روٹ پر الیکٹرک ٹرین چلائی جائےگی ، جدید الیکٹرک ٹرین کےساتھ کےسی آر روٹ پر 30اسٹیشن ہوں گے، پہلے مرحلےمیں 25الیکٹرک ٹرین چلائی جائیں گی اور ہرٹرین میں814مسافرسفرکرسکیں گے۔
الیکٹرک ٹرینوں کےلئےکےسی آر روٹ پر پاور اسٹیشن بنایاجائےگا ، سرکلرریلوے منصوبےکا بنیادی انفراسٹرکچر دوسال میں مکمل ہوگا، منصوبےکی تکمیل پرابتدائی طورپر4لاکھ75ہزارمسافرسفرکر سکیں گے، تخمینےکےمطابق مسافروں کی تعدادمیں سالانہ2سے3فیصداضافہ ہو گا۔
دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس کراچی میں اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے اور اراکین اسمبلی سمیت پی ٹی آئی سندھ کےعہدیداران سے ملاقاتیں ہوں گی ، جس میں وزیراعظم سندھ سےمتعلق اپنےاگلے لائحہ عمل کابھی اعلان کریں گے۔
وزیر اعظم کےہمراہ دورہ کراچی روانگی سے قبل وزیر ریلوے اعظم سواتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کےسی آر کراچی کےشہریوں کا سفر کم کردے گا، ملکی تاریخ اور پاکستان ریلوے کا ایک بڑا باب آج کھل رہا ہے۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں سڑکیں،صاف پانی منصوبے شامل ہیں، وزیر اعظم کی قیادت میں آج کراچی میں بڑے منصوبوں پر کام ہورہاہے ، کراچی کے شہریوں کوسفر کی دشواریاں کم رہ جائیں گی۔
مشہور خبریں۔
اپوزیشن احتجاج اور مارچ کا شوق بھی پورا کر لے: وزیر خارجہ
🗓️ 8 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن
نومبر
پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا، مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوگئے
🗓️ 15 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اور جے یو آئی (ف)
مئی
ٹِک ٹاک کا صارفین کو ملازمت کی تلاش میں مدد دینے کا اعلان
🗓️ 9 جولائی 2021بیجنگ(سچ خبریں) ٹک ٹاک نے ملازمتوں میں مددکی تلاش شروع کر دی
جولائی
غزہ جنگ بندی پر مبنی معاہدے کے بارے میں سی آئی کے سربراہ بیان
🗓️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ نے دعویٰ
ستمبر
مسجد الاقصیٰ کے خطیب کی فلسطینیوں سے شبِ قدر میں مسجدالاقصیٰ پہنچنے کی اپیل
🗓️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام
مارچ
فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صیہونی جاسوس ڈرون کا انجام
🗓️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے فلسطینی مزاحمتی فورسز کی فائرنگ کے بعد اسرائیلی
اپریل
اسرائیل کے سیاسی منظر نامے اختلافات کی وجوہات
🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے
جون
جب حکومت سنبھالی تو معیشت کی حالت بری تھی اب بہتر ہو رہی ہے
🗓️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس سے
جنوری