?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) کا پہلا بورڈ اجلاس ہوا، جس میں اینٹی منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام سے متعلق ترجیحات پر غور کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔
معاون خصوصی بلاک چین اینڈ کرپٹو آفس کی جانب سے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بورڈ نے خصوصی کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا، جو ٹیکسیشن پالیسیز، ریگولیٹری ڈرافٹنگ اور بین الاقوامی تعلقات پر کام کریں گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کاپہلا بورڈ اجلاس ہوا،
بورڈ نے اینٹی منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے سے متعلق ترجیحات پر غور کیا۔
بورڈ نے خصوصی کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ٹیکسیشن پالیسیز، ریگولیٹری ڈرافٹنگ اور بین الاقوامی تعلقات پر کام کریں گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس کے دوران لائسنسنگ فریم ورک کا مسودہ بھی اراکین کو مشاورت کے لیے پیش کیا گیا ہے، پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی ہر دو ماہ بعد اجلاس منعقد کرے گی۔
بورڈ نے شکایات کے حل کے لیے ایک پورٹل کے قیام کی منظوری بھی دی، تاکہ ورچوئل ایسٹس سے متعلق شکایات کو بروقت حل کیا جا سکے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا 2018 کا سرکلر بی پی آر ڈی سرکلر نمبر 3 واپس لینے پر غور کیا، سرکلر کے تحت مالیاتی اداروں کو کرپٹو کرنسیز اور ٹوکنز کے لین دین سے روکا گیا تھا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کاقیام پاکستان کی معاشی ترقی کا ایک انقلابی قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتھارٹی پاکستان کو عالمی ورچوئل ایسٹس معیشت میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے قابل بنائے گی۔
وزیر مملکت بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا کہ آج پاکستان کے ورچوئل ایسٹس ایکو سسٹم کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خصوصی طور پر شرکت کی، وزیرمملکت بلاک چین، کرپٹو اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب شریک ہوئے
اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک، آئی ٹی اور قانون کے وفاقی سیکریٹریز، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بھی موجود تھے، چیئرمین سیکیورٹیز ایکس چینج کمیشن آف پاکستا (ایس ای سی پی)، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز بھی شریک تھے۔
مشہور خبریں۔
جناح ہاؤس حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے عمران خان آج طلب
?️ 30 مئی 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) پر 9 مئی
مئی
دنیا تیسری جنگ عظیم اور قحط کی طرف بڑھ رہی ہے:عطوان
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:ممتاز عرب تجزیہ نگار نے عالمی صورتحال بالخصوص عالمی غذائی تحفظ
مئی
ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر مل گئے
?️ 22 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڑی پیٹرولیم نے صوبہ سندھ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا، کمپنی کے منیجنگ
اپریل
ٹرمپ کے امپریالیست عزائم
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ اور پاناما پر نظریں نیز کینیڈا
جنوری
فلسطینی اسیروں پر صیہونیوں کے وحشیانہ تشدد
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں فلسطینی اسیروں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل
فروری
وزیراعظم نے سب چوروں اور لٹیروں کو ایک ہی صف میں لاکھڑا کیا ہے: شہباز گل
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی شہباز گل نے بلاول بھٹو زرداری
مئی
غزہ جنگ سے صیہونیوں کو کیا ملا ہے؟فوجی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: ایک فوجی ماہر نے 4000 فلسطینی مجاہدین کی ہلاکت کے
جنوری
اقوام متحدہ کے ماہرین کی غزہ میں طبی عملے کے منظم قتل عام پر انتباہی بیان
?️ 14 اگست 2025اقوام متحدہ کے ماہرین کی غزہ میں طبی عملے کے منظم قتل
اگست