?️
اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان سے ایک ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی مالیت کی امداد کے معاہدوں پر دستخط کردیے،مالی امداد سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو فروغ ملے گا اور معاشرتی شعبوں میں مدد ملے گی۔
12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی گرانٹ سمیت ایک ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر میں 6 منصوبے شامل ہیں جن میں معاشرتی تحفظ، تباہی اور آب و ہوا کے خطرے سے متعلق انتظام، زراعت اور خوراک کی حفاظت، ہیومن ڈیولیمنٹ اور گورننس کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے کے لیے حکومت کے اقدامات کی سپورٹ کے لیے دستخط کیے گئے۔
وزارت اقتصادی امور کے سیکریٹری نور احمد نے حکومت پاکستان کی جانب سے مالی اعانت کے معاہدوں پر دستخط کیے۔سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں کے نمائندوں نے اپنے اپنے معاہدوں پر آن لائن دستخط کیے۔
ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین نے اپنی تنظیم کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کیے۔اس موقع پر اقتصادی امور کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
60 کروڑ قرض کا معاہدہ بحران سے بچنے والے سوشل پروٹیکشن پروگرام (سی آر آئی ایس پی) سے متعلق ہے۔اس کا مقصد معاشرتی تحفظ کے نظام کی ترقی میں مدد مل سکے۔
ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین نے کہا کہ کووڈ 19 کی وبا کے درمیان پاکستان بھر میں لاکھوں خاندان معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وبا کی وجہ سے غیر رسمی شعبے میں کام کرنے والے زیادہ متاثرہ ہیں جن کی کوئی بچت ہوتی اور نہ ہی وہ موجودہ معاشرتی حفاظت کے نیٹ ورک میں شامل ہیں۔
20 کروڑ ڈالر کا ٹڈی سے ایمرجنسی بچاؤ اور فوڈ سیکیورٹی کے لیے مختص کیے گئے جس کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتیں مشترکہ طور پر ایک مستحکم اور بہتر مربوط نظام کے ذریعے رقم خرچ کرسکیں گے۔
مزید 20 کروڑ ڈالر کی مالی اعانت کے ذریعے سندھ کے منتخب علاقوں میں سیلاب اور خشک سالی کے خطرات کو کم کرنے پر صرف کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں قدرتی آفات اور صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سندھ کی صلاحیت کو مستحکم کیا جائےگا۔
اس منصوبے سے تھرپارکر اضلاع کراچی، جامشورو ، ٹھٹہ، دادو اور نگرپارکر سمیت سندھ کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بارش کے پانی سے چلنے والے 35 چھوٹے ریچارج ڈیموں کی تعمیر میں بھی مدد ملے گی۔
8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی مدد سے بلوچستان میں بلوچستان ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹس کے ذریعے دیہی برادریوں کے لیے روزگار کے مواقع کو فروغ ملے گا۔علاوہ ازیں صوبے کے مختلف اضلاع میں معیاری صحت اور تعلیم کی خدمات میں بہتری لائی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی خطے میں مسلمانوں اور پاکستان کے سب سے بڑے دشمن بھارت کے ساتھ اربوں ڈالر کی تجارت
?️ 6 جون 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے خطے میں مسلمانوں اور پاکستان کے
جون
اسرائیل ایسی صورتحال کی طرف بڑھ رہا ہے جس میں میں مزید زندہ نہیں رہے گا: موساد
?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:ٹائمز آف اسرائیل نے صیہونی حکومت کی غیر ملکی انٹیلی جنس
فروری
صیہونی سعودی عرب کے ساتھ مفت میں سمجھوتہ
?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے امور کے تجزیہ کار اور ماہر اور
فروری
لبنان کی پارلیمنٹ کے اراکین: ملک صہیونیوں کے آگے سر تسلیم خم نہیں کرے گا
?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں "وفاداری برائے مزاحمت” پارلیمانی گروپ نے
اپریل
خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ صدر، وزیراعظم
?️ 8 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف
مارچ
یورپی یونین کا صیہونیوں کو پیغام
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی قابضین کے جرائم
دسمبر
شبوا میں افراتفری اور تصادم
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: جنوب مشرقی یمن میں شبوا جارح اتحاد کی جانب سے
جنوری
پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت دو گنا ہو چکی ہے
?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر
نومبر