?️
اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ ن نے چئیرمین سینیٹ کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز کر دیا،جس پر پی پی قیادت کی جانب سے سخت ردِعمل آیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحاد مشکلات کا شکار ہو گیا اور اتحادی جماعتیں وزارتوں کا فیصلہ نہ کر سکیں، ن لیگ کی غیر واضح پالیسی وفاقی کابینہ کے اعلان میں رکاوٹ بن گئی۔
پیپلز پارٹی سے وعدہ کے بعد ن لیگ پنجاب کی گورنر شپ سے کترانے لگی،ن لیگ نے چئیرمین سینیٹ کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز کیا،اسحاق ڈار کا نام تجویز کرنے پر پی پی قیادت نے سخت ردِعمل دکھایا۔راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چئیرمین یوسف رضا گیلانی بن جائیں مگر عدالت سے فیصلہ کر لیں۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حیران ہیں پہلے گورنر، اب چئیرمین سینیٹ پر کہتے ہیں عدالت سے فیصلہ لیں، مولانا نے بھی پہلے ڈپٹی اسپیکر کے لیے شاہد اختر کا وعدہ کیا اب ن لیگ ڈپٹی اسپیکر کے لیے بھی اپنے امدیوار کی بات کر رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا تمام اتحادیوں کو تحریک انصاف سے توڑ کر لائے اور ہم ہی گارنٹر رہیں، ن لیگ دل بڑا کرے اور جس سے جو وعدہ کیا ہے وہ وہ پورا کرے۔پی پی رہنما نے کہا کہ ہم نے کہا آئینی عہدے دیں تو ن لیگ نے کہا نہیں کابینہ میں آئیں۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کر کے انہیں کابینہ میں شامل ہونے پر رضامند کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے بعض رہنماؤں نے بھی ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں دعوت دی کہ وہ موجودہ صورت حال میں کابینہ کا حصہ بن کر ملک کو بحران سے نکالنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے ایم کیو ایم قیادت کو معاہدے کے تحت تمام نکات پر عمل در آمد کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو وفاق میں دو وزارتوں کے علاوہ دو مشیر بھی ان کی جماعت سے ہوں گے جبکہ سندھ میں گورنر شپ مسلم لیگ ن کو دی جائے گی، اس کے علاوہ سندھ میں ایم کیو ایم کو کم از کم 5 وزارت دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے اس سلسلے میں جلد پی پی اور ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات ہوگی جس میں صوبائی کابینہ کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
سید حسن نصراللہ کی شہادت سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھے گا، پاکستان
?️ 29 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم
ستمبر
بائیڈن کو فلسطینی میں مرنے والوں کی تعداد پر بھروسہ نہیں
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کی امریکہ کی مالی،
اکتوبر
دشمن نئے حیران کن حملوں کے منتظر رہیں: ایرانی اہلکار
?️ 11 جون 2026سچ خبریں: ایک اعلیٰ سطحی ایرانی سیکیورٹی اور سیاسی ذریعے نے المیادین نیٹ
جون
اسرائیلی کابینہ میں اختلاف کا فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے پیر کے روز اس بات
جنوری
عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کی باتیں بالکل غلط ہیں۔ رانا ثناءاللہ
?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم سیاسی اُمور رانا ثنا اللہ نےکہا
دسمبر
صیہونی رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تصویروں سے بھی ڈرتے ہیں
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: شائع شدہ میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی
نومبر
چین نے نیا ریلے سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا
?️ 8 جولائی 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے حال ہی میں خلائی مشن شِن زھو- 12
جولائی
پاکستانی وزیراعظم کا مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کے لیے آمادگی کا اعلان
?️ 24 مئی 2026 سچ خبریں:پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ
مئی