ن لیگ کا قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لیگی امیدواروں کو درخواستیں واپس لینے کی ہدایت کر دی۔جن لوگوں نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے وہ پارٹی صدر کی ہدایت کی روشنی میں اب درخواستیں واپس لے لیں گے۔
پی ڈی ایم کے فیصلے کی روشنی میں ن لیگ اب قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن کا حصہ نہیں بنے گی۔ن لیگ کی قیادت یہ بھی سمجھتی ہے کہ مشکل فیصلوں کی وجہ سے انہیں ضمنی انتخابات میں نقصان کا سامنا ہوگا۔موجودہ صورتحال میں پی ڈی ایم رہنماؤں کو اپنے حلقے میں جانے میں مشکل ہوتی ہے۔پی پی قیادت بھی پی ڈی ایم کے دباؤ پر انتخابات کے بائیکاٹ کا مشترکہ فیصلہ چاہتی ہے۔
پی ڈی ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دی تھی۔پیپلزپارٹی نے انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم وفد نے ملاقات کی، پی ڈی ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دے دی ۔ جس کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت سینئر رہنماؤں پر مشتمل پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پی ڈی ایم ی تجویز پر پیپلزپارٹی رہنماؤں نے مختلف رائے کا اظہار کیا۔ پی ڈی ایم کی تجویز پر مشاورت کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا اور بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کامعاملہ، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اورپولنگ ایجنٹس کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ضابطہ اخلاق کے تحت نظریہ پاکستان کے منافی کوئی فعل نہیں کیا جائے گا۔ملکی آزادی سالمیت کے خلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

کیا بحیرہ احمر میں 1956 کا منظر نامہ دہرایا جانے والا ہے؟

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکہ اور انگلستان کے یمن پر حملے کو زیادہ

سیف علی خان گھر میں کیا کرتے ہیں؟ کرینہ کپور کا انکشاف

?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا

پرویز الہی کی اپنے اہلخانہ سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی

?️ 23 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کی اپنے اہلخانہ سے اڈیالہ جیل میں

پاکستان کے مفاد میں جو نہیں ہوگا وہ نہیں کریں گے: معید یوسف

?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی

تمام ممالک کو برابری کی بنیاد پر ویکسین دی جائے

?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس سے

سیاسی کشیدگی اور اپوزیشن کے مارچ کے درمیان پاک فوج کے نئے کمانڈر کی تقرری

?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:پاکستان کے اقتدار کی ایک شاخ سمجھنے والی فوج کے نئے

پیرس ایک بار پھر مظاہروں کا مرکز

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: فرانس کے پارلیمانی انتخابات سے پہلے ہزاروں لوگ مختلف شہروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے