?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی،بجلی کی بنیادی قیمتوں میں ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ،فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا، لائف لائن صارفین اس ریلیف سے محروم رہیں گے،پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کیلئے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی جس پر نیپرا نے گزشتہ روز سماعت کی تھی۔
ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے14 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک روپے16پیسے فی یونٹ تک کمی ہوگی۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے نرخ 10 روپے 54 پیسے فی یونٹ جبکہ 101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 13 روپے 01 پیسہ فی یونٹ مقرر کئے گئے ہیں۔
گھریلوصارفین کیلئے بجل کازیادہ سیزیادہ ٹیرف48.84 سیکم ہوکر47.69 روپے ہوجائیگا۔
اسی طرح ایک سے100یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کاٹیرف1.15روپے کمی سے 10.54روپے ہوجائیگا جب کہ 01 1سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1.15 کمی سے13.01 روپے ہوجائے گا۔نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 100 یونٹ پر 22 روپے 44 پیسے فی یونٹ، 101 سے 200 یونٹ پر 28 روپے 91 پیسے فی یونٹ جبکہ 201 سے 300 یونٹ پر 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ نرخ مقرر کئے گئے ہیں، 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے ٹی او یو نان پروٹیکٹڈ صارفین 41 روپے 78 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔
نیپرا منظوری کے مطابق ماہانہ501سے600 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپے کمی سے41.62روپے ہوجائیگا۔ ماہانہ601 سے700 یونٹ کا ٹیرف1.16 روپیکمی سے42.76 روپے ہوجائیگا اور ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 1.15 روپیکمی سے 47.69 روپے ہوجائے گا۔ان ٹیکسز کوملاکرسیلب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔نیپرا کے فیصلے کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 45 روپے 43 پیسے فی یونٹ، جنرل سروسز صارفین کیلئے 43 روپے 17 پیسے فی یونٹ، صنعتی صارفین کیلئے 33 روپے 48 پیسے فی یونٹ، زرعی صارفین کیلئے 30 روپے 75 پیسے فی یونٹ اور بلک صارفین کیلئے 41 روپے 76 پیسے فی یونٹ مقرر کئے گئے ہیں۔
نیپرا کے مطابق قیمتوں میں کمی کا مقصد صارفین کو ریلیف دینا ہے تاہم لائف لائن صارفین کی کیٹیگری اس فیصلے کے دائرہ کار میں نہیں آئے گی۔
مشہور خبریں۔
پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں نکاسی آب کا نیا نظام لانے کا فیصلہ، میگا پلان منظور
?️ 20 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے
فروری
ترک محنت کشوں کا مہنگائی کے خلاف وسیع مظاہرہ
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: ترکی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور زندگی گزارنے کی مہنگی
نومبر
روس کا مقرر کردہ اہلکار خرسون میں مارا گیا
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: روس کے صدر کے قریبی شخصیات میں سے ایک
اگست
آرمی ایکٹ:اٹارنی جنرل کی فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد
?️ 18 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
جولائی
یورپی یونین کا پاکستان میں شہریوں کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل پر اظہار تشویش
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:یورپی یونین نے پاکستان کی فوجی عدالت کی جانب سے 25
دسمبر
امریکی زیڈ جنریشن اسرائیل کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: بائیڈن بخوبی جانتے ہیں کہ اگر فلسطینی حامی نوجوان یونیورسٹی
اپریل
امریکی بالادستی کا زوال اور ابھرتی ہوئی کثیر قطبی ترتیب میں روس کا کردار
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: سوویت یونین کے انہدام اور سرد جنگ کے خاتمے کے
نومبر
حماس کے سامنے اسرائیلی حکام بونے نظر آئے
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے باضابطہ اعلان کے بعد
جنوری