نیوکلیئر تھریٹ کی بات پر بھارت جھوٹ بول رہا ہے۔ خواجہ آصف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیوکلیئر تھریٹ کی بات پر بھارت جھوٹ بول رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے، بھارت کی جانب سے بے بنیاد گفتگو کی گئی، ایک ایشو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، نریندر مودی پوری دنیامیں رسوا ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی سمیت بھارت میں کئی لوگ مودی کے خلاف بات کررہے ہیں، کس ملک کے پاس کتنے جہاز ہیں، ریکارڈ موجود ہوتا ہے، فیلڈ مارشل نے نیوکلیئرتھریٹ کی بات نہیں کی بھارت جھوٹ بول رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم اپنی رسوائی چھپانے کی ناکام کوشش کررہا ہے، پوری دنیا سے جو پریشر بھارت پر آرہا ہے، مودی اس کو ڈیل نہیں کر پا رہا، ساری دنیا کو پتہ ہے بھارت کے خلاف پاکستان کو کامیابی ملی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نےبھارت کے وہ جہازگرائے جنہوں نے پے لوڈ گرایا تھا، ہمارے وسائل کم تھے پھر بھی اللہ نے بھارت کے خلاف ہمیں فتح دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ نظام کی گفتگو پرمجھ پر بہت تنقید بھی ہوتی ہے، پاکستان کا موجودہ نظام ہر لحاظ سے بہترین کام کررہا ہے، شہبازشریف نے جو راستہ اپنایا یہ ملک اور اداروں کیلئے بہترین ہے۔

مشہور خبریں۔

اسلامی ممالک اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی بنائیں :چوہدری سرور

?️ 16 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ

صیہونیوں کو اسلحہ دینے کے بارے میں کینیڈا کا اہم فیصلہ

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: کینیڈا کی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر غزہ کی

چین کی دھمکیوں نے عالمی نظام کو چیلنج کردیا: تائیوان

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:   چین کے اس اصرار کے باوجود کہ تائیوان اس کی

امریکہ اور انگلینڈ ہماری کارروائیوں کو متاثر نہیں کر سکتے: یمن

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطی نے کہا کہ

آبنائے میں پھنسا مغرب

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: مغرب کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ غاصب اسرائیلی حکومت

روسی فوج کے سلسلے میں برطانوی اور امریکی جاسوسی کا انکشاف

?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: ایک امریکی نجی کمپنی کی جانب سے برطانوی انٹیلی جنس

پاکستان و سعودی عرب کے رہنماؤں کی ملاقات؛ مسئلہ فلسطین پر تبادلۂ خیال

?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان

ہمیں تعلیم کے شعبے میں عالمی امداد کی ضرورت ہے: طالبان

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:طالبان کے وزیر تعلیم نے خطے کے ممالک اور عالمی برادری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے