نیب نے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کےخلاف بدعنوانی سے متعلق انکوائری بند کردی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کے خلاف بدعنوانی اور ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق انکوائری بند کردی۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’حتمی انکوائری رپورٹ کے نتائج اور ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کی سفارشات کی بنیاد پر مجاز اتھارٹی نے کیس کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔‘

خط میں امیر مقام کو انکوائری بند کرنے کے بارے میں مطلع کیا گیا اور کہا گیا کہ کیس کو بند کرنے کا تعلق صرف بدعنوانی، بدعنوانی کے طریقوں اور آمدن سے زیادہ اثاثوں کے الزامات سے ہے۔

خط میں کہا گیا کہ کیس کو بند کرنے سے کسی دوسرے ایسے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جس کی انکوائری پہلے سے جاری ہو نہ ہی آرڈیننس کے تحت نئے کیسز شروع کرنے سے روکا جائے گا۔

خیال رہے کہ 6 مئی 2020 کو پشاور ہائی کورٹ نے امیر مقام کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کیے جانے کے بعد ان کے اثاثوں کے بارے میں انکوائری کرنے والے نیب کے تفتیشی افسر کو طلب کیا تھا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 11 جون 2020 کے لیے مقرر کی تھی۔

ہائی کورٹ نے 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے پیش کرنے کی شرط پر امیر مقام کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی تھی۔

یاد رہے کہ نیب نے 2018 میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے خلاف آمدن کے معلوم ذرائع سے زائد اثاثوں کے حوالے سے انکوائری شروع کی تھی۔

2 اگست 2018 کو صوبائی دارالحکومت میں نیب کے دفتر میں ان کی سماعت کے دوران، انہیں اثاثوں کے اعلان کا ایک پروفارما دیا گیا جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 15 اگست 2018 کو یا اس سے پہلے جمع کرائیں۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کی ریپڈ ایکشن یونٹ یا مخالفوں کو کچلنے کے لیے بن سلمان کا ہتھیار

?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:اسعودی عرب کی ریپڈ ایکشن یونٹ یا ولی عہد بن سلمان

ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان کشیدگی میں شدت؛ وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف

?️ 6 جون 2025سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے خبر دی ہے کہ ایلون

برطانوی ڈاکٹر کیا کرنے والے ہیں؟

?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی ڈاکٹروں نے اگست میں چار دن کے لیے ہڑتال

صیہونی فوج نے جنین پر وسیع حملہ کیوں کیا؟

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: قابض صہیونی حکومت نے اپنی پرانی سازش کے تحت فلسطینی

جنرل سلیمانی کے قتل پر روسی صدر کی تنقید

?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی

اسرائیل کے بلیک اکتوبر پر الجزیرہ کی رپورٹ

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے تقریباً ایک سال

جنوبی شام میں داعش کا ایک رہنما ہلاک

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:داعش تکفیری گروہ کی فوجی کارروائیوں کا انچارج ابو عمر جبابی

برطانیہ کا دنیا میں ایٹمی جنگ کے امکان کا انتباہ

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں برطانوی حکومت کے قومی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے