نگراں حکومت پنجاب نے شرپسندوں کےخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی منظوری دے دی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں حکومت پنجاب نے آرمی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کے فیصلے کی منظوری دے دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کور کمانڈرز کانفرنس کے بعد جاری اعلامیے میں پاک فوج نے کہا تھا کہ فوجی تنصیبات اور نجی املاک کی توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ سمیت پاکستان کے متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔

کانفرنس میں عزم کیا گیا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے مجرمان، توڑ پھوڑ کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحمل کا مزید کوئی مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب آج نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں 9 مئی کو ہوئے دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آرمی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔

نگراں صوبائی حکومت نے مقدمات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی اصولی منظوری دی اور ان میں ملوث افراد کی گرفتاری جلد از جلد یقینی بنانے کا حکم دیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دہشت گردی کے واقعات کے اصل ذمہ داروں کی شناخت کے لیے تمام سیکیورٹی اداروں کے باہمی اشتراک کو یقینی بنایا جائے۔

اس ضمن میں نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ملزموں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈز تک پہنچنے کے لیے مؤثر میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ تصاویر اور ویڈیوز میں چہروں کی شناخت کے لیے نادرا کے ڈیٹابیس سے مدد لی جارہی ہے

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ گرفتار افراد پر الزامات کی تصدیق کے لیے فول پروف طریقہ کار اپنایا جائے اور پولیس حکام کسی بھی بے گناہ کی گرفتاری نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے پروفیشنل طریقے سے کام کریں اور تمام شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پروفیشنل اور قانونی لحاظ سے مؤثر تفتیش مکمل ہونے کے بعد پراسیکیوشن اپنا کام بہتر طریقے سے کرے تاکہ کوئی بھی ذمہ دار بچ نہ پائے۔

اجلاس کے دوران دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 32 مقامات کی جیو فینسنگ کر کے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون، سیکریٹری پبلک پراسیکیوشن، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نےشرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی

?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ

ہم نے ثابت کیا کہ سات گنا بڑے ملک کو شکست دی ہے۔ بلاول بھٹو

?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے

آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے خلاف جاری ہڑتال ختم

?️ 14 مئی 2024مظفر آباد: (سچ خبریں) آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے

غزہ جنگ میں تل ابیب کی بار بار شکستوں پر صہیونی تجزیہ نگارکا اعتراف

?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: موشے ڈیان سینٹر برائے مشرق وسطیٰ مطالعہ کے فلسطین سیکشن کے

صدر کے استعفیٰ کے بعد عراق میں سیاسی تبدیلیاں

?️ 14 جون 2022سچ خبریں:   اتوار کی رات 22 جون کو عراق میں صدر دھڑے

خواتین کا پورا لباس نہ پہننا مرد کو ہراساں کرنا ہے، خلیل الرحمٰن قمر

?️ 13 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) لکھاری و ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا

صیہونی حکومت پر طوفان الاقصیٰ کے خاموش اثرات  

?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ کے بعد صیہونی حکومت کو ایک خاموش بحران

سیف القدس تمام فلسطینیوں کو آزاد کرانے تک نہیں جائے گا: اسماعیل ہنیہ

?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے بالفور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے