?️
اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے مسلم لیگ ن کے قائد کی نئی میڈیکل رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف فیملی جعلی رپورٹس کا پلندہ تیار کراکے پاکستان بھیج رہی ہے ، عدالت میں نوازشریف کی بہت دلچسپ میڈیکل رپورٹ جمع کرائی گئی ، رپورٹ میں صرف یہی نہیں لکھا کہ انہیں ہائیڈ پارک کے علاوہ کہیں واک بھی نہیں کرنی چاہیئے ، اس طرح کی جھوٹی رپورٹس بھجوانے سے ان کا مقصد حل نہیں ہوگا ، اس سے گریز کریں ، امید کرتے ہیں کہ عدالت ان جعلی رپورٹس کا نوٹس لے گی ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی جعلی میڈیکل رپورٹس کے ذریعے پاکستان کے قانونی نظام کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ، شریف خاندان جعلی رپورٹس بھجوانے سے گریز کرے ، جو کام قانون طور پر کرنے کے ہیں ان کو سرانجام دیں ، شریف فیملی جعلی رپورٹس کی بجائے قوم کے پیسے واپس کرے ، نوازشریف عوام کا پیسہ واپس کردیں پھر لندن میں رہیں ۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی گئی ہے ، سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین طبی رپورٹ ڈاکٹر فیاض شال کی جانب سے تیار کی گئی ، جس میں نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ہے ، اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، جب تک نواز شریف مکمل ٹھیک نہ ہو جائیں ان کے لیے سفر نہ کرنے کی تجویز ہے اور گذشتہ رپورٹ میں سفر نہ کرنے کی سفارش اب بھی برقرار ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف اینجیو گرافی کے بغیر لندن سے پاکستان نہ جائیں ، نواز شریف اگر علاج کے بغیر لندن سے پاکستان چلے گئے تو اب کی حالت بگڑ سکتی ہے کیوں کہ نواز شریف اس وقت شدید ذہنی دباؤ میں ہیں اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے نواز شریف کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو ائیرپورٹ اور عوامی مقامات پر ہرگز نہیں جانا چاہئیے ، جب تک نواز شریف کی کارنری اینجیو مکمل نہ ہو وہ ہسپتال سے دور نہ جائیں کیوں کہ کورونا اور مختلف امراض کی وجہ سے نواز شریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں ، نواز شریف اس وقت اسٹریس کا شکار ہیں ، بغیر علاج واپس جا کر قید کاٹنا اور بیوی کے انتقال کا صدمہ ان کا مرض بڑھا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایک اور سنوار غزہ کا خطرناک ترین شخص
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق ضدی مگر لطیف کہا گیا
فروری
یمنی عوام کے حقوق کا احترام کیے بغیر امن و سلامتی کی بات کرنا بے سود:یمنی عہدیدار
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک کے
ستمبر
پنجاب میں لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے
?️ 15 مئی 2021پنجاب (سچ خبریں) ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن 16مئی
مئی
ایسی فوج جو صحافیوں پر بھی براہ راست گولی چلاتی ہے
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: گزشتہ 22 سالوں میں صرف مغربی کنارے میں کم از
جولائی
وزیر اعظم کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
?️ 16 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین
مئی
پاکستان کی دونوں جانب انتہا پسند ریاستیں ہیں
?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
دسمبر
Supreme Reveals Full Jean Paul Gaultier Collection, Dropping This Week
?️ 6 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
بائیڈن کا شمالی کوریا کے رہنما کو پیغام: ہیلو
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن جنوبی کوریا کے دورے کے آخری
مئی