?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف نے وطن واپسی سے متعلق قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وطن واپسی اور پارٹی کی تنظیم نو کا معاملہ، سابق وزیراعظم نوازشریف کی قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل ہو گئی۔نوازشریف کا واپسی سے قبل اپنی نااہلی،سزاؤں اور کیسز کے حوالے سے عدالت سے رجوع کیے جانے کا امکان ہے۔
نوازشریف کی ہدایت ملنے کے بعد وکلا کی ٹیم جلد عدالت میں درخواست دائر کرے گی۔عدالت سے نوازشریف کی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے بھی رجوع کیا جائے گا۔پنجاب میں مایوس کن کارگردگی پر نوازشریف اہم رہنماؤں سے بھی ناراض ہیں۔وطن واپسی پر نوازشریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے، اس دوران مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔
پارٹی کو سیاسی میدان میں مزید متحرک کیا جائے گا۔
قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو قانونی محاذ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کے پیش نظر پی ٹی آئی نے قانونی محاذ پر بھرپور جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوازشریف کے خلاف کیسز پر بریفنگ دے گی۔ لیگل ٹیم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف مقدمات کس مرحلے میں ہیں اور نوازشریف کے خلاف کون کون سے کرپشن کے کیسز ہیں۔
یہاں واضح رہے کہ عمران خان نے 13 اگست کی شب ہونے والے جلسے میں بھی نوازشریف کی واپسی کا ذکر کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ ستمبر میں بھگو ڑے نواز شریف کو واپس لانا چاہتے ہیں، اچھی طرح استقبال کروں گا۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جشن آزادی کی مناسبت سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سکندر سلطان بزدل آدمی ہے ،اس کو پیچھے سے بوٹ پڑا جوتا پڑا اس نے پوری مدد کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ایک نیا پلان بنایا ،عمران خان کے خلاف کیسز کرو ،الیکشن کمیشن میں ریفرنس بنائو ،توشہ خانہ کا کیس فنڈنگ کا کیس کرو تاکہ اسے کسی طرح نا اہل کرو ۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:نیتن یاہو نے عوام کو دھوکہ دینے کی ایک اور کوشش
جنوری
پاکستان میں ہفتہ وحدت کی تقریبات
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:12 ربیع الاول جیسا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت باسعادت
ستمبر
امریکہ طالبان پر اپنے مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے: روس
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوٹوف نے کہا کہ امریکہ
دسمبر
یوکرائن کے معاملے میں پنٹاگون کا ایک بار پھر روس کو انتباہ
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:امریکی وزات دفاع پنٹاگون نے یوکرائن کے معاملے میں ایک بار
فروری
شعبہ توانائی کا گردشی قرضہ بڑھ کر 55 کھرب ہوگیا
?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صارفین کو قیمتوں کے بڑے جھٹکے دینے اور
اپریل
شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں کمی
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں
جنوری
ایران پاکستان سرحدی تنازعات کے بارے میں پاکستان کی وزارت خارجہ کا نیا بیان
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک نئے بیان میں اعلان
جنوری
ٹرمپ: اسرائیل امریکہ میں اپنا فائدہ کھو چکا ہے
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ اس نے صیہونی حکومت
ستمبر