?️
لندن: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پارٹی کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے اپنے خلاف سازش کرنے والوں کا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا جس کے نتیجے میں ان کے خلاف سازش کرنے والے بے نقاب ہوگئے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ پارٹی کا لیڈر ہی اس کا بیانیہ طے کرتا ہے، میری سوچ ہو سکتی ہے، لوگوں کی سوچ ہوسکتی ہے لیکن 10 بیانیے نہیں ہوتے بلکہ صرف لیڈر کا بیانیہ ہوتا ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ’مسلم لیگ (ن) کے قائد نے 2017 میں ہی کہہ دیا تھا کہ میں نے اپنے خلاف سازش کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیا ہے، یہ ہے نواز شریف کی سوچ‘۔
انہوں نے کہا کہ دیکھیں کتنی جلدی ان کے خلاف سازش میں ملوث لوگوں کا کردار بے نقاب ہوا ہے، کیا کبھی اس طرح کے کردار اتنی جلدی بے نقاب ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے ان کرداروں کو اتنی جلدی بے نقاب کیا ہے تو اللہ تعالیٰ ان کے بدلے بھی دلوائیں گے، کوئی کہیں منہ چھپا رہا ہوتا ہے، کوئی کہیں سماجی تقریبات سے بھاگ رہا ہوتا ہے تو یہ سب کیا ہے، یہ سب اللہ تعالیٰ دکھا رہے ہیں۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ نواز شریف نے یہ معاملہ اللہ تعالی پر چھوڑا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ جتنے کم عرصے میں اس کا نتیجہ ملا ہے اور دنیا کو دکھا دیا گیا ہے کہ ان کے خلاف پورا کیس فراڈ تھا، نواز شریف کے خلاف زیادتی تھی، اس کا نقصان 24 کروڑ عوام نے بھگتا ہے، پاکستان نے بھگتا ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سازش کے باعث پاکستان کی ترقی کئی دہائیوں پیچھے چلی گئی ہے، معیشت 24ویں سے 47 ویں نمبر پر چلی گئی ہے، یہ ایک جملہ بہت اہم ہے، یہی اس تمام تباہی کا خلاصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس دو راستے ہیں، یا تو آپ ملک ٹھیک کریں یا انتقام لیں، میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف کی پوری توانیاں ماضی کی طرح قوم کی بہتری اور ملک کی ترقی، خوش حالی اور اس کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہوں گی۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ ہماری کوشش ہے آئندہ الیکشن میں قوم نواز شریف کو بھاری اکثریت میں ووٹ ڈالے تاکہ ہم فیصلے کرسکیں لیکن اکثریت کے باوجود ہم دیگر جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔


مشہور خبریں۔
پہلی بار شہزاد رائے کی اپنی عمر پر کھل کر گفتگو
?️ 12 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت
نومبر
سمندری طوفان ڈینیئل سے لیبیا میں 300,000 بچوں کی زندگی متاثر
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں:یونیسیف نے جمعرات کو اعلان کیا کہ لیبیا میں آنے والے
ستمبر
کیا بالکان میں ترکی کی فعالیت بڑھے گی؟
?️ 20 اگست 2025سچ خبریں: ترک تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر بالکان میں
اگست
سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کیلئے سیاسی بیان دیا۔ مصدق ملک
?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا
اکتوبر
پاور شیئرنگ یا انٹیگریشن؟ سوڈان کے مستقبل کے لیے امریکہ، سعودی عرب اور امارات کا نقطہ نظر
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: حالیہ دنوں میں سوڈان کے معاملے پر ریاض اور ابوظہبی
نومبر
فلسطین سے متعلق مواد دکھانے پرامریکی سیاستدانوں کا ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینیوں اور حماس سے متعلق مواد کی تشہیر پر متعدد
نومبر
کیا ایران اور امریکہ کے درمیان فنی مذاکرات بھی غیرمباشرت ہوں گے؟
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں: ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے فنی مذاکرات
اپریل
ریونیو میں کمی کے باوجود حکومت کا بینکوں سے قرض پر انحصار سے گریز
?️ 5 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹیکس جمع کرنے میں کمی کے باوجود وفاقی حکومت
مارچ