نصاب تعلیم کے حوالے سے ہدایات دینا عدالت کا کام نہیں، سندھ ہائی کورٹ

?️

سندھ 🙁سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے اسکولوں اور کالجوں میں قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کا کام نصاب کے مواد کے حوالے سے ہدایات دینا نہیں ہے۔

دائر کی جانے والی درخواست میں پرائمری، ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی اداروں/کالج کے نصاب میں ترمیم کرنے کی استدعا کی گئی تھی کہ تمام اسکولوں اور کالجوں میں اردو ترجمے کے ساتھ قرآن کی تعلیم لازمی قرار دی جائے۔

13 دسمبر کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس یوسف علی سید پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ بعد ازاں، جمعے کو 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا گیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے فیصلے میں بتایا کہ پاکستان کے آئین کی بنیاد ریاست کے تین ستونوں کے درمیان طاقت کے نظریات پر قائم ہے جس میں مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ شامل ہے۔

تحریری فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ یہ عدالت کا کام نہیں ہے کہ موجودہ حالات میں نصاب کے متن کے حوالے سے حکم دے جبکہ کسی قانون یا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہوئی ہو۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ ہمارے خیال میں عقیدے کے معاملات ذاتی نوعیت کے ہیں اور انہیں انفرادی لوگوں پر چھوڑنا بہتر ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے 2014 کے ایک مقدمے میں فیصلے کا حوالہ دیا گیا جس میں عدالت عظمیٰ نے مشاہدہ کیا تھا کہ مذہب کی آزادی اور مذہبی اداروں کو منظم کرنے کے حوالے سے ریاست پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ افراد کے مذہبی عقائد اور نظریات میں مداخلت نہ کرے۔

سندھ ہائی کورٹ نے بتایا کہ اس طرح درخواست کے بارے میں غلط فہمی پائی جاتی ہے، ہم اس کے مطابق اسے دوسری زیر التوا متفرق درخواست کے ساتھ مسترد کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل ایک مجرمانہ تنظیم مین تبدیل

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: Haaretz اخبار کے مطابق موجودہ کابینہ عدالتی بغاوت کے ذریعے

صہیونی فوج نے نابلس کے مشرق میں کئے وحشیانہ حملے

?️ 2 فروری 2022سچ خبریں:  قابض صہیونی افواج نے آباد کاروں کی سلامتی کو یقینی

صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۱

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم

شام کی عرب لیگ میں واپسی کے لیے عراق کی مکمل حمایت

?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کی عرب لیگ میں

بغداد میں لندن کے سفیر سے عراقی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات میں کیا ہوا؟

?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے پیر کے

کابل نے وائس آف امریکہ کو بند کیا

?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:افغانستان جرنلسٹس سینٹر نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ریڈیو

امریکہ اور چین کے وزرائے دفاع کی بے مثال ملاقات

?️ 10 جون 2022سچ خبریں:چین کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ چینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے