🗓️
کراچی (سچ خبریں) اگرچہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے تاہم نسلہ ٹاور کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باجود سیل نہیں کیا جاسکا۔کچھ رہائشی اسے چھوڑنے اور اپنا سامان لے جانے پر راضی ہوئے اور ان میں کچھ جابھی چکے ہیں لیکن اکثریت ڈٹی ہوئی ہے اور جانے کے لئے تیار نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق نسلہ ٹاور کے مکینوں کوعمارت خالی کرنے کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی لیکن بڑی تعداد میں مکینوں نے اپنے گھر خالی کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ فلیٹوں کے مکین اپنا سامان اٹھا کر نقل مکانی کرکے یہاں سے جاچکے ہیں، مگر رہائشیوں کی اکثریت کسی طور بھی جانے کیلئے تیار نہیں۔
خیال رہے کہ مکینوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے بغیر ان کے گھر خالی نہ کرائے جائیں۔ گزشتہ شب12بجے بلڈنگ کو سیل کیا جانا تھا، کمشنر کراچی نے عمارت گرانےکیلئے کمپنیوں سے درخواستیں مانگ لیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں بم کی مدد سے گرانے کا حکم جاری کیا تھا اور اس حوالے سے اہم پیشرفت بھی ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران اور امارات کے درمیان اقتصادی اور تجارتی معاہدے
🗓️ 23 جون 2023سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے اماراتی ہم
جون
شام کی 12 سال بعد عرب لیگ میں واپسی
🗓️ 8 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے 12 سال کی معطلی کے
مئی
آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا، شیخ رشید احمد کا دعویٰ
🗓️ 19 مارچ 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے
مارچ
ایران نے اسرائیل کے ساتھ کیا کیا؟ صیہونی اخبار کا اعتراف
🗓️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر
اپریل
یوکرین کو موت کے منھ میں کون ڈھکیل رہا ہے؟
🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ یوکرین کو مزید 1.3 بلین ڈالر کا اسلحہ پیکج
جولائی
سابق چیف جج رانا شمیم عدالت میں پیش ہو گئے
🗓️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم مبینہ
دسمبر
اسرائیل کی معیشت کو حزب اللہ کا جھٹکا
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت، جس نے غزہ کے عوام کی مدد
جنوری
بجٹ کے بعد بھی مہنگائی میں اضافہ
🗓️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بجٹ کے بعد سالانہ بنیادوں
جون