?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال آفت زدہ ضلع ہے، یہ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔
نارووال میں واقع کا کرتار پور کا فوری دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی، اطلاع ملی کہ سیلاب کی وجہ سے کرتار پور میں لوگ محصور ہیں، کرتار پور میں 80 کے قریب افراد سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرتار پور میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لئے ٹیمیں متحرک ہیں، امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے پہنچا ہوں، ہر زندگی کو بچانا اہم ہے، نارووال آفت زدہ ضلع ہے، یہ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ شکرگڑھ ، نارووال اور ظفروال کی ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب ہے، فلیش فلڈ نے راستے میں آنے والی سڑکیں پل تباہ کر دیے، سیلاب کا پانی اترے گا تو تعمیر نو کا کام شروع ہو گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ شکر گڑھ میں فوج معاونت کے لئے پہنچ رہی، ریلیف کا کام شروع ہو چکا ہے، تمام محکمے بشمول ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ریلیف کے کاموں میں شریک ہیں۔


مشہور خبریں۔
آئزن کوٹ: اسرائیل کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں نیتن یاہو کا بڑا کردار ہے
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: گاڈی آئزن کوٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ ترین
دسمبر
قومی ایئر لائن ایک بار پھر اپنے ھموطنوں کی مدد کے لئے میدان میں آگئی
?️ 12 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) قومی ایئر لائن ایک بار پھر اپنے ھموطنوں کی
جولائی
صہیونی جیلیں فلسطینی قیدیوں کے لیے قتل گاہ بن چکی ہیں: حماس
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے زور
نومبر
ہم نے اپنے بچے کو سمجھا دیا ہے اب وہ اِدھر اُدھر نہیں مارے گا:امریکہ
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے جانبدارانہ موقف اپناتے ہوئے یونیفل کے ہیڈکوارٹر
اکتوبر
16 اکتوبر کو الیکشن نہ ہوتے تو اب تک لانگ مارچ کی کال دے چکا ہوتا۔عمران خان
?️ 14 اکتوبر 2022مری: (سچ خبریں) عمران خان نے ابھی تک لانگ مارچ کی کال نہ دینے کی
اکتوبر
ماسکو اجلاس میں پاکستان کی شرکت نہ کرنے کی وجہ
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ذرائع نے اعلان کیا کہ مغرب کے دباؤ میں آکر پاکستان
فروری
زیادہ ترفرانسیسی میکرون کے پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے کے خالف
?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 60 فیصد
اپریل
روس کی فوجی مشقوں پر جاپان کی شدید تشویش کا اظہار
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: جاپان کے ساتھ متنازع جزائر کے ایک حصے میں
ستمبر