نادرا بطور قانونی ادارہ کام کرنے کا طریقہ سیکھے، سپریم کورٹ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو کارپوریٹ اداروں کی تعریف کرنے اور قانونی چارہ جوئی کا دفاع کرنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت عظمیٰ نے اظہار تاسف کرتے ہوئے یہ ریمارکس بھی دیے کہ ایسا لگتا ہے کہ نادرا خود اپنے قانون سے بھی آگاہ نہیں ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تین رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی آرڈیننس 2000 کا سیکشن 3(2) یہ کہتا ہے کہ اتھارٹی ایک کارپوریٹ ادارہ ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ اسے کسی با اختیار شخص کے توسط سے اپنے نام کا استعمال کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرنی ہوگی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے یہ ریمارکس پشاور ہائیکورٹ کے 23 ستمبر 2020 کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کا فیصلہ کرتے ہوئے دیے۔

سپریم کورٹ میں درخواست ریجنل منیجر، نادرا آر ایچ او حیات آباد پشاور اور ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹ ڈائریکٹوریٹ نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد کی جانب سے دائر کی گئی تھی جب کہ ان دونوں دفاتر کو یہ درخواست دائر کرنے کا اختیار نہیں تھا، اس نکتے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس نے اپنے تحریر کردہ فیصلے میں مزید کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے قانونی کارپوریٹ باڈی نے خود بھی اپنا قانون نہیں پڑھا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست کے عنوان میں مخفف کا ذکر کرنا بھی اس بات کے مطابق نہیں ہے کہ کوڈ آف سول پروسیجر 1908 (سی پی سی) میں کسی فریق کو کس طرح بیان کیا جائے۔

حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نادرا کو یہ سیکھنا چاہیے کہ کارپوریٹ اداروں کی تعریف کیسے کی جانی چاہیے، آرڈیننس کو پڑھنا چاہیے اور یہ جاننا چاہیے کہ قانونی چارہ جوئی کون شروع کر سکتا اور اس کا دفاع کر سکتا ہے۔

نادرا کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل افنان کریم کنڈی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ میں جواب دہندگان کی جانب سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن میں اتھارٹی کی اپنی ترتیب کی پیروی کی گئی اور ٹائٹل بھی وہاں سے ہی کاپی کیا گیا۔

لیکن فیصلے میں کہا گیا کہ اگر جواب دہندگان نے اتھارٹی کی ترتیب کی پیروی نہیں کی ہوتی تو اس اعتراض کا ہائی کورٹ میں جائزہ لیا جانا چاہیے تھا اور سپریم کورٹ کے سامنے غلطی کو برقرار نہیں رکھنا چاہیے تھا۔

اس میں کہا گیا کہ وکیل نے سماعت کے دوران کہا کہ عدالت عظمیٰ کے دفتر نے اعتراضات اٹھائے تھے جب کہ فریقین کو پٹیشن میں بالکل اسی طرح بیان نہیں کیا گیا جیسا کہ انہیں ہائی کورٹ کے سامنے بیان کیا گیا تھا لیکن وکیل نے اس سلسلے میں کسی اعتراض کا حوالہ دیا اور نہ ہی عدالت عظمیٰ کے حکم کا۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ غلطی تسلیم کرنے کی صلاحیت کی خوبی کا قحط ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق قانونی کارروائی کی جانی چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزاروں نے فریقین کی وضاحت سے متعلق طریقہ کار اور نوعیت سے کے حوالے سے آرڈیننس کی پیروی کی نہ پاکستان کرمنل پروسیجر کی تعمیل کی۔

افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس میں کہا گیا کہ نادرا ایک قانونی ادارہ ہے، اسے اپنے قانون کی پاسداری کرنی چاہیے تھی اور غیر ضروری قانونی چارہ جوئی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ وکیل کو صرف اس بات پر تحفظات تھے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں آرڈیننس کے سیکشن 11 اور قواعد کا حوالہ نہیں دیا گیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اگر پشاور ہائی کورٹ کو مناسب معاونت فراہم کی جاتی تو ہائی کورٹ بھی اس پہلو پر بھی توجہ دیتی۔

مشہور خبریں۔

ڈونلڈ بلوم کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے پُر امید

?️ 25 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا

ایران اور سعودی عرب کے تعلقات سے عالم اسلام کے بہت سارے مسائل ہوسکتے ہیں:ایران

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے

وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات، پاک-بھارت کشیدگی میں موثر کردار پر اظہار تشکر

?️ 30 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے

مسجد اقصیٰ میں فجر کی تقریب میں شرکت کی دعوت

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ میں فجر عظیم کے احیاء میں شرکت کرنے کی

سولر پینل پر ٹیکس کیوں لگایا گیا؟ چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت جاری کردی

?️ 11 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی

ہم نے مذاکرات میں صیہونی منصوبوں کو مسلط نہیں ہونے دیا: حماس

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ بندی کے حوالے سے دوحہ میں جاری

سائبر حملے کے بعد ہزاروں صیہونیوں کی ذاتی معلومات کا انکشاف

?️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سائبر تنظیم نے ایران پر سائبر حملہ کرنے

 میں نے 50 بار ایران کا سفر کیا ہے: بائیڈن کا نیا گف

?️ 7 مئی 2022سچ خبریں:   صدر جو بائیڈن جن کے فتنے جنوری 2021 میں اقتدار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے