نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے مشاورت شروع، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے مشاورت شروع کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان اور سندھ و بلوچستان کے 2 ممبران کی تقرری کیلئے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان کو خط لکھ دیا،وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے نام خط میں الیکشن کمیشن آف پاکستان مین نئی تعیناتیوں سے متعلق مشاورت کیلئے وقت مانگا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ رواں برس 27 جنوری 2025ء کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، سندھ سے ممبر نثار درانی اور ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی اپنے عہدے کی مدت پوری کر چکے ہیں، ان کی جگہ نئی تعیناتیوں کے لیے سب سے پہلے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ہوگی، دونوں کی جانب سے نام تجویز کیے جائیں گے، عام طور پر 3 نام تجویز کیے جاتے ہیں۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اگر تینوں میں سے کسی ایک نام پر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے مابین اتفاق ہو جائے تو پھر وہ متفقہ نام بطور چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کیلئے صدر مملکت کو ارسال کردیا جائے گا، جس کے بعد 26ویں ترمیم کی روشنی میں صدر نے 10 دنوں کے اندر تعیناتی کرنی ہوتی ہے بصورت دیگر معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو چلا جائے گا، تاہم اگر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کے بعد اتفاق رائے نہ ہو سکے تو پھر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین میں سے پارلیمانی کمیٹی بنائی جاتی ہے، اس میں اتفاق رائے یا پھر اکثریتی رائے والے فیصلے کے تحت تجویز کردہ نام کی تعیناتی ہوگی۔     

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر یورپی ممالک کا ردعمل

?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی سے طے پانے والے غزہ

شام میں روسی فضائی حملوں میں 11 داعشی دہشت گرد ہلاک

?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:روسی لڑاکا طیاروں نے شام میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں

پاکستان میں ایرانی سفیر کا ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب

?️ 20 اپریل 2026 سچ خبریں:ایران کے پاکستان میں سفیر "امیری مقدم” نے امریکی صدر

سپریم کورٹ: دو برس بعد بحریہ ٹاؤن کراچی کیس سماعت کیلئے مقرر

?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں 21 مارچ 2019

پاکستان بھارت کے ساتھ دہشت گردی کیخلاف تاریخی شراکت داری کیلئے تیار ہے، بلاول بھٹو

?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ

غزہ میں صیہونی جاسوس کو سزائے موت

?️ 6 جون 2022سچ خبریں:  غزہ کی فوجی عدالت کی سپریم کورٹ سے وابستہ ایک

ترامپ: ایران کے جواب کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا

?️ 9 مئی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اس

نگران حکومت کا جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔

?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگراں حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پیٹرول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے