?️
لندن: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہا میں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہر معاملے پر مشاورت کرتے ہیں، الحمدُللہ ہم ایک پیج پر ہیں، پاکستان خارجی محاذ، عسکری اور معاشی میدان میں آگے بڑھ رہا ہے۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہ حق میں ہم نے بھارت کو شکست فاش دی، پاک افواج نے بھارت کو جوسبق سکھایا وہ ہمیشہ یاد رکھے گا، جنگ کے دوران قوم بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی تھی، خارجی ہاتھ پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے، دہشت گردی کا چیلنج دوبارہ سر اٹھا رہا ہے جس کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔
وزیراعظم کہتے ہیں کہ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت خارجہ پالیسی سمیت تمام اہم معاملات پر ایک پیج پر ہے، میں اور فیلڈ مارشل ہر قومی مسئلے پر مشاورت کرتے ہیں، اقتصادی صورتحال کے حوالے سے بھی باہمی مشاورت کی جاتی ہے، دعا ہے یہ ہم آہنگی جاری رہے تاکہ ماضی کے نقصانات کا ازالہ ہوسکے، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات انتہائی مفید رہی،اچھے ماحول میں ہونے والی اس میٹنگ سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ نیویارک اورواشنگٹن کا دورہ بہت کامیاب اورمفید رہا، اقوام متحدہ کی عمارت میں غزہ کی صورتحال پر اجلاس خوش آئند پیشرفت ہے، قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، اردن اورمصر بھی اہم اجلاس میں شریک ہوئے، صدر ٹرمپ نے غزہ پر اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، غزہ سے متعلق اجلاس میں حوصلہ افزاء بات چیت ہوئی، یقین کامل ہے غزہ پر حالیہ اجلاس کا مثبت نتیجہ بہت جلد سامنے آئے گا۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال
?️ 12 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انور حسین نے توشہ خانہ
اپریل
لبنان بنے کا صیہونیوں کا قبرستان:حزب اللہ
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب صدر نے اعلان
اکتوبر
تل ابیب میں نیتن یاہو مخالف مظاہرے
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:نتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی کابینہ کی طرف سے
مارچ
امریکہ میں پاک بحریہ کے سربراہ کی اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں، بحری سلامتی پر تبادلہ خیال
?️ 18 اکتوبر 2025امریکہ میں پاک بحریہ کے سربراہ کی اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام
اکتوبر
جنوبی لبنان میں "محدود زمینی کارروائیوں” کے بارے میں اسرائیلی حکومت کا دعویٰ
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی کومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس
جولائی
تل ابیب کے میں فائرنگ سے 2 اسرائیلی زخمی
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: عبرانی اور عربی خبر رساں ذرائع نے مقبوضہ فلسطین میں
اکتوبر
یوکرین جنگ سے واپس آنے والے غیر ملکی کیا کہتے ہیں؟
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںیوکرین میں روس کے خلاف لڑنے کے لیے جانے والے امریکی
مئی
طولانی شٹ ڈاون کے بعد امریکی حکومت بحال،سیاسی بحران برقرار
?️ 14 نومبر 2025 طولانی شٹ ڈاون کے بعد امریکی حکومت بحال،سیاسی بحران برقرار امریکہ
نومبر