میاں شہبازشریف کا اسلام آباد پشاورموڑ سے ایئرپورٹ تک میٹروبس چلانے کا اعلان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم میاں شہبازشریف نے اسلام آباد پشاورموڑ سے ایئرپورٹ تک میٹروبس چلانے کا اعلان کردیا، شہبازشریف نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک 5 روز میں میٹرو بس چلانے کے انتظامات کیے جائیں۔

وزیراعظم نے میٹرو بس چلانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ محکمے میٹرو سروس چلانے کے انتظامات مکمل کریں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم مایوسی نہیں پھلانا چاہتے مگر کچھ چیزیں بتانا ضروری ہیں ، تحریک انصاف انتہائی گھمبیر مسائل چھوڑ کر گئی ، انہوں نے ترقیاتی بجٹ بھی 900 ارب سے 700 ارب روپے کر دیا ، پاکستان کا تجارتی خسارہ اس سال 45 ارب ڈالر رہنے کا خدشہ ہے ، سابق حکومت نے کہا تھا 4 ہزار ارب روپے کا خسارہ ہوگا ، اس وقت حکومت کا بجٹ خسارہ 5 ہزار 600 ارب روپے کا ہے ، ن لیگ کے پہلے دور حکومت میں بجٹ خسارہ 16سو ارب روپےسے کم تھا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہبازشریف پوری کوشش کریں گے کہ خسارہ کنٹرول کریں ، آج بھی ڈالر کی قدر میں 90 پیسے کمی ہوئی ، اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈالر 190 سے 182 روپے پر آگیا ہے ، شہباز شریف کی حکومت میں پاکستان کا معاشی مستقبل روشن ہے ، وزیراعظم نے نجی اداروں سے تنخواہوں میں 10فیصد بڑھانے کی اپیل کی ، وزیراعظم کے کم از کم تنخواہیں 25 ہزار روپے کرنے کے فیصلے کو سراہا جارہا ہے ، پنشنرز کی پنشن میں فوری طور پر 10فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ، میڈیا ہاوسز مالکان سے بھی اپیل ہے کہ وہ ورکرز کی تنخواہیں بڑھائیں۔

ادھرعالمی ریٹنگ ایجنسی فچ ریٹنگ نے پاکستان میں حکومت کی پر امن تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے معیشت کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کی ہے ، اپنے بیان میں فچ نے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی پرامن انداز میں ہوئی تاہم اس سے پاکستان کے لیے قریب مدتی پالیسیوں کے بارے میں بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے جسے پہلے ہی عالمی کموڈٹی قیمتوں اور عالمی سطح پر بے یقینی کے سبب بیرونی اور مالیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔

مشہور خبریں۔

حماس کی پانچ سالہ جنگ بندی کی پیشکش 

?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:حماس تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے غزہ پٹی میں

شام میں ملوث ہونا اسرائیل کو مہنگا پڑے گا: ہاریٹز

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے شام میں صیہونی حکومت کی جارحانہ

یوکرین کی روس، ایران اور چین کے 55 افراد و اداروں پر پابندی

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی نے دو صدارتی حکم جاری کرتے

اسرائیل غزہ میں زیادہ تر کن لوگوں کو نشانہ بناتا ہے؟صیہونی ویب سائٹ کا اعتراف

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی ویب سائٹ نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ

وزراء وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر برس پڑے۔

?️ 14 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں تیل اور بجلی مہنگی کرنے کے بیان پر وفاقی کابینہ کے

یمن صیہونی حکومت کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار

?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی مسلح فوج نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے

طوفان ’تیج‘ سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

?️ 22 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ تین روز کے دوران سازگار ماحول کی وجہ

شارخ خان 2023 میں کتنا کما سکتے ہیں ؟

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان 2018 میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے