?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ فلسطین کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں تاکہ اسرائیل کو سخت پیغام دیا جائے کہ مسلمان متحد ہیں اور اسرائیل کو فلسطینی مسلمانوں کو قتل کرنے نہیں دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی قتل عام کا نوٹس لیں، انہوں نے عالمی تنظیموں کی جنگی خلاف ورزیوں کے حوالے سے لاتعلقی کو بھی اجاگر کیا جس کے نتیجے میں معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی مسلم ملک کی طرف سے ایسی جنگی کارروائیاں کی جاتیں تو یہ تنظیمیں شور شرابہ کرتیں اور مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے دیتیں، لیکن اسرائیل کے معاملے میں معصوم بچوں اور خواتین کے قتل کی خبروں پر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔
انہوں نے کہا کہ حماس کی قیادت کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں انہوں نے پیغام دیا کہ پاکستان، فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے جس پر حماس نے جواب میں کہا کہ پاکستان دنیا میں ان کی امیدوں کا مرکز ہے۔
مری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ’بزدل‘ خواتین اور بچوں پر بم برسا رہے ہیں، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پوری امت مسلمہ کو فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں پر ’قتل عام‘ کے خلاف خاموش رہنے پر تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ روس اور امریکا کو افغانستان سے نکال باہر کیا گیا، اگر امریکا خود کو سپر پاور سمجھتا ہے تو وہ بے وقوف ہے، اگر ہم امریکا کو سپر پاور سمجھتے ہیں تو ہم بھی بے وقوف ہیں۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے زور دیا کہ پاکستانی حکومت کو معصوم لوگوں کے قتل پر سخت ردعمل کا اظہار کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مضبوط حکومت کی سخت ضرورت ہے، یہ عوام کا فرض ہے کہ وہ ایسی حکومت منتخب کریں جو معیشت کو بہتر بنائے اور خارجہ پالیسی کو قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے رہنما اصولوں کے مطابق ڈھالے۔
انہوں نے 1940 کی قرارداد پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے روشنی ڈالی کہ قائداعظم نے فلسطین کی حمایت کی اور اسرائیل کو سامراج کا ناجائز بچہ قرار دیا، پاکستان کے لیے پیغام واضح تھا کہ وہ اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم نہ کرے۔
انہوں نے بھارتی حکومت پر اسرائیل کی حمایت کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نہرو اور گاندھی اسرائیل کے خلاف تھے جب کہ جمعیت علمائے ہند نے اسرائیل کے خلاف فلسطین کی اخلاقی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے اسرائیل کے مظالم کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت کے لیے منعقدہ مارچ میں شرکت کی جس کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین نے کیا۔
مارچ آبپارہ چوک سے شروع ہوا اور ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب ایمبیسی روڈ پر پہنچا جہاں عوامی اجتماع کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ امریکا، اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے اسی لیے اسرائیل نے غزہ خالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بہت جلد پاکستانی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں متحد ہو جائیں گے اور شیعہ، سنی کا کوئی فرق نہیں ہو گا۔
لیاقت بلوچ، سید حسنین گردیزی، ضیا اللہ بخاری، مفتی گلزار احمد نعیمی نے بھی مارچ سے خطاب کیا۔
سیالکوٹ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ’لبیک یا فلسطین‘ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں مظالم کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے امت مسلمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بے گناہ شہریوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کریں۔


مشہور خبریں۔
جے یو آئی( ف ) اور جماعت اسلامی کا فلسطینی مسلمانوں کیلئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق
?️ 21 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام ( ف ) مولانا فضل
اپریل
الاقصی طوفان کے بعد صیہونی حکومت ہینگ
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:انگریزی اور عبرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اطلاعات کے
اکتوبر
امریکی ایلچی: شام اور اسرائیل سیکیورٹی معاہدے کے قریب ہیں
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: شام اور لبنان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹام
ستمبر
کچے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہنا چاہیے۔ وزیراعلی سندھ
?️ 1 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا
جنوری
مزاحمتی قوت کو غیر مسلح کرنے کا وعدہ کبھی پورا نہیں ہو گا: لبنانی نمائندہ
?️ 9 مئی 2026 سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں وفاداری برائے مزاحمت کے دھڑے کے
مئی
منی لانڈرنگ کیس: پرویز الٰہی، مونس الہیٰ 23 اکتوبر کو طلب
?️ 13 اکتوبر 2023 لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں
اکتوبر
اسرائیل شام کے عبوری مرحلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے: احمد الشرع
?️ 26 ستمبر 2025اسرائیل شام کے عبوری مرحلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے:
ستمبر
امریکہ اور امارات کے وزرائے خارجہ کا ٹرمپ کے امن منصوبے پر تبادلہ خیال
?️ 21 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کے روز اپنے
فروری