’مولانا حلوہ کھانے کیلئے فوراً تیار ہو جاتے ہیں بشرطیکہ میٹھے کا تناسب ٹھیک ہو‘:مصطفیٰ نواز کھوکھر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے پر سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طنز کا نشانہ نبا ڈالا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی چھوٹی سی خواہش کیا ہے؟ وہ یہ کہ اسٹیبلشمنٹ تحریک انصاف کے ممبر اُنہیں توڑ کر دے تاکہ وہ اپنے بھائی کو وزیر اعلیٰ بنا سکیں لیکن ایک بندہ بھی نہیں ٹوٹا، 26ویں ترمیم ہو یا مشرف کا ایل ایف او ہو، ہر موقع پر مولانا حلوہ کھانے کے لیے فوراً تیار ہو جاتے ہیں بشرطیکہ میٹھے کا تناسب ٹھیک ہو۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمیعت علماء اسلام ف نے خیبر پختونخواہ کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، اس سلسلے میں خیبر پختونخواہ اسمبلی کے رکن اور جے یو آئی ف کے رہنماء لطف الرحمان کی جانب سے درخواست دائر کردی گئی، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، اس لیے نئے وزیراعلیٰ کا انتخابی عمل غیر آئینی ہے، عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے عمل کو کالعدم قرار دیا جائے۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر نئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا منتخب ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے 73 ووٹ درکار تھے، حکومتی اراکین صوبائی اسمبلی نے انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیا جس کے باعث جب نتائج کا اعلان ہوا تو سہیل آفریدی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی جب کہ اپوزیشن نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا اور خیبرپختونخواہ میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے پہلے اپوزیشن اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئی۔

مشہور خبریں۔

عاصم اظہر نےڈراما ’صنفِ آہن’ میں اداکاری کی تصدیق کر دی

?️ 12 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)معروف گلوکار عاصم اظہر نے فوج کی خواتین افسران و

بحرینی حکومت کے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کے خلاف بحرینی عوام سراپا احتجاج

?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات میں

یمن پر حملے کے بعد نیتن یاہو کی بکواس

?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے یمن میں غیرعسکری

ایس او پیز کی خلاف ورزی پراسلام آباد اور دیگر مقامات پر تجارتی مراکز بند

?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا وائرس کا قہر جاری ہے حکومت کی جانب سے

سندھ میں آج بھی لوگ پانی کی بوند کے لیے ترس رہے ہیں

?️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عدالت میں نسلہ ٹاور تجاوزات

افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا جاری

?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:امریکہ اور نیٹو افواج کے افغانستان میں ایک لمبے عرصہ تک

ہندوستان اور پاکستان 1500 سال سے تنازعات کا شکار ؛ وجہ ؟

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے

فلسطین کی آزادی کا نصب العین آج زیادہ زندہ ہے: عراقچی

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے