موجودہ حکومت کے 8 ماہ میں بھارت سے درآمدات میں چوتھی بار اضافہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں بھارت سے درآمدات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ تجارت معطل ہونےکے باوجود رواں مالی سال اکتوبر میں مسلسل تیسرے مہینے سالانہ بنیادوں پرچ46 فیصد اضافے کے بعد 3 کروڑ 58 لاکھ ڈالرز رہیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 46 فیصدکا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعدگذشتہ ماہ بھارت سےدرآمدات کاحجم تین کروڑ 58لاکھ ڈالرزر رہا جب کہ اکتوبر 2023 میں بھارت سے درآمدات 2 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر 2024 میں سالانہ بنیاد پر بھارت سے درآمدات میں45 فیصد اور اگست 2024 میں سالانہ بنیادوں پر بھارت سےدرآمدات میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

اس سے قبل جنوری، مارچ 2024 اور فروری، مئی 2023 میں بھی بھارت سےدرآمدات میں اضافہ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اگست 2023 میں بھارت کےساتھ تجارت معطل کردی تھی تاہم بعدازاں پاکستان نے نرمی کرتے ہوئے زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کرنےکی اجازت دی تھی۔

بعد ازاں مئی میں نائب وزیر اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے قومی اسمبلی کو ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا تھا کہ پلوامہ حملے کے بعد نئی دہلی کی جانب سے پاکستان سے درآمدات پر بھاری ڈیوٹی عائد کرنے کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات 2019 سے معطل ہیں۔

اسحٰق ڈار 14 فروری 2019 کو بھارتی مقبوضہ کشمیر میں فوجیوں کو لے جانے والی ایک بس پر خودکش حملے کا حوالہ دے رہے تھے جس میں 40 اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر 200 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا، اور کشمیر بس سروس اور لائن آف کنٹرول کے پار تجارت معطل کردی۔

وزیر خارجہ نے یہ جواب رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی کے ایک سوال پر دیا جس میں انہوں نے پاکستان کو پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں تفصیلات طلب کی تھیں۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ مقدمات میں بہتر شواہد کی فراہمی کیلئے اے این ایف، پولیس رولز میں تبدیلیوں کی خواہاں

?️ 30 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں اور متعلقہ وفاقی

پی ٹی آئی کا لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

?️ 19 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب صاف

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل کو غیر معمولی خط

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے صدر

حدیقہ کیانی کی پہلی شادی میں ناکامی کی کہانی ان ہی کی زبانی

?️ 17 فروری 2022کراچی (سچ خبریں)باصلاحیت گلوکارہ و ابھرتی و اداکارہ حدیقہ کیانی کی ذاتی

مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارت ،مقبوضہ کشمیرمیں آزادی صحافت تیزی سے کمی آئی ہے

?️ 17 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج جب بھارت قومی یوم صحافت منارہا ہے مودی

شام کے ایک گاؤں کے رہائشیوں کا امریکی فوجیوں سے مقابلہ

?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:شام کے شہر الحسکہ کے شمالی مضافات میں دیہاتیوں نے مقامی

دہشت گردی اور تشدد کے خلاف پاکستانی علماء کا اتحاد

?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:پاکستان کے شہر اسلام آباد میں مذاہب اسلامی کے رہنماؤں کا

افغانستان میں امریکی میراث، طالبان کی زبانی

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:جہاں بعض ممالک نے افغانستان کی سلامتی پر تشویش کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے