موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق فیصلہ آج ہوگا: شیخ رشید

وزیر داخلہ کی صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد میں تین دن موبائل فون سروس بند رکھنے کے معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ موبائل سروس بند کرنے کا تعین آج کیا جائے گا مشاورت ابھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اپنے بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزرائے خارجہ کانفرنس پر اسلام آباد میں موبائل سروس بند کرنے کا تعین جمعہ کو کیا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ موبائل سروس بند کرنے سے متعلق مشاورت ابھی تک جاری ہے، مکمل مشاورت کے بعد موبائل سروس بندش کے اوقات اور ایام کا فیصلہ آج ہوگا۔وزارت داخلہ نے پہلے 17 دسمبر تا 19 دسمبر موبائل فون سروس بند رکھنے کا بیان جاری کیا تھا۔

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد میں کل سے 3 روز کے لیے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔او آئی سی وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے جس کے باعث شہر میں تین دن کے لیے موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق 17 ، 18,19 دسمبر کو اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل فون سروس بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔وزارت خارجہ نے 20 دسمبر کو اسلام آباد میں عام تعطیل کی سفارش کر دی۔چھٹی کا مقصد وی آئی پی موومنٹ کے دوران سیکیورٹی ممکن بنانا ہے۔قبل ازیں گذشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اجلاس کے حوالے سے وزارتِ خارجہ میں، سیکرٹری خارجہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کی جانب سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی گئی ۔ افغانستان کے حوالے سے منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے وزرائے خارجہ و دیگر معزز مہمانوں کے پر تپاک استقبال کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں اہم مقامات پر مہمانوں کے خیر مقدم کیلئے بل بورڈز نصب کیے جائیں گے۔او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے 19 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کی وجہ سے 20 دسمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

مشہور خبریں۔

28 drown in India bus crash, many of them children

?️ 6 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

اسرائیلی فوج کے ترجمان پر نیتن یاہو اور گیلنٹ کا غصہ

?️ 20 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ بنجمن نیتن

لتاجی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہوں: عمران عباس

?️ 11 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس

عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے کیلئے اقدامات کرے: وزیر خارجہ

?️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

معروف بھارتی جوڑی کی 9 سال بعد طلاق

?️ 6 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عامر علی اور

عالمی بینک کی پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے 35 ملین ڈالر کی پیشکش

?️ 24 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے

خیبر پختونخوا کے وزیرا علیٰ کا اہم اعلان

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسلام

ہمارے لوگ کسی مخالف کی گود میں بیٹھ کر اپنا مستقبل نہیں سنبھال سکتے:شاہ محمود قریشی

?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے