?️
لاہور: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے لاہور کے تاجر اور ایک اعلیٰ عہدیدار کے بہنوئی صابر حمید عرف صابر مٹھو کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں تفیش کے لیے طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے پنجاب زون کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے صابر حمید مٹھو کو 23 اکتوبر کو ایجنسی کے سامے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ڈان اخبار کو دستیاب نوٹس میں صابر حمید مٹھو سے کہا گیا ہے کہ’یہ نوٹس ادارے کی جانب سے آپ کے خلاف بینک اکاؤنٹ میں کاروباری حوالے سے ظاہر کردہ تفصیلات کے برعکس زیادہ مقدار میں مشکوک لین دین کی مجرمانہ تفتیش سے متعلق ہے’۔
نوٹس کے مطابق’ایجنسی کے پاس دستیاب ریکارڈ کی جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ 5.34 ارب روپے کے مجموعی کریڈٹ ٹرن اوور کے ساتھ 19 اکاؤنٹ (14 پاکستانی روپے اور 5 غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ) چلا رہے ہیں۔
ایف آئی اے سرکل نے صابر مٹھو کو ہدایت کی ہے کہ وہ’تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضحح کریں، ایف بی آر ریٹرنز کا ریکارڈ پیش کریں اور ساتھ ہی2016 سے 2023 تک اپنے نجی اور کاروباری ڈیکلیریشنز، آپ کی یا آپ کے گھر والوں کے غیر ملکی سفر اور سفر کی وجوہات، ان ممالک کی فہرست، تمام آف شور، شیل کمپنیوں کی فہرست، تمام کاروباری گاڑیاں، جو آپ کے اور آپ کے گھر والوں کی ملکیت میں ہیں’۔
نوٹس میں کہا گیا کہ ’ان ملکوں کی فہرست کا ریکارڈ پیش کریں جن کے دائرہ اختیار میں یہ گاڑیاں رکھی گئی ہیں، براہ راست یا بالواسطہ آف شور یا شیل کمپنی کے ذریعے حاصل کیے گئے غیر ملکی اثاثوں (جائیداد، اکاؤنٹس، سرمایہ کاری) اور کاروباری گاڑیوں کی فہرست، جو آپ، آپ کی بیوی یا خاندان والوں کی ملکیت میں ہیں، ان کا ریکارڈ بھی پیش کریں۔
ایف آئی اے نے صابر مٹھو سے یہ بھی کہا ہے کہ ’وہ تمام ملکی، غیر ملکی اثاثہ جات (جائیداد، سرمایہ کاری، اکاؤنٹ) کی فہرست جو آپ یا آپ کے خاندان کے نام نہیں مگر ان میں آپ یا آپ کے خاندان کے منافع بخش کاروبار شامل ہے، پاکستان کے اندر آپ کی جانب سے یا آپ کے نام پر خریدی گئی غیر ملکی کرنسی، آپ یا آپ کے گھر والوں کی جانب سے غیر ملکی کرنسی جو بیرون ملک لے جائے گئی ہو، چاہے اس کا اعلان ہوائی اڈے پر ہوا ہو یا نہ ہو، کی تفصیلات پیش کریں‘۔
مزید کہا گیا ہے کہ ’اپنے نام یا ان کے زیر کفالت افراد کے نام پر رکھے گئے بینک کھاتوں میں زیادہ مالیت کے کریڈٹ، ڈیبٹ لین دین کی وجہ اور ان کے اور ان کے زیر کفالت افراد کے بینک کھاتوں کی تمام تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں‘۔
کال اپ نوٹس میں پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس ایک نیوز ویب سائٹ پر صابر حمید مٹھو اور با اثر فرد کے اثاثوں میں اچانک اور بغیر وضاحت کے اضافہ ہونے سے متعلق رپورٹ شائع ہوئی تھی۔


مشہور خبریں۔
وزارت خزانہ نے سعودیہ سے ملنے والی رقم سے متعلق وضاحت کردی
?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت خزانہ کے ترجمان نے سعودیہ سے ملنے
اکتوبر
مغربی کنارے پر قبضے کی نئی صہیونی سازش
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں:صہیونی پارلیمنٹ نے مغربی کنارے میں صہیونیوں کو براہ راست زمین
نومبر
سعودی عرب کا پیرس میں زیر حراست سعودی شہری کے لیے معاوضے کا مطالبہ
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:فرانس میں سعودی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ وہ
دسمبر
کیا ایران اور سعودی عرب کے درمیان ویزوں کی منسوخی ممکن ہے ؟
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:ریٹائرڈ سعودی فوجی افسر ماہر عیسیٰ الفائی نے اسپوٹنک کے ساتھ
اکتوبر
طوفان الاقصی کے دو سال بعد؛ کس نے کیا پایا، کس نے کیا کھویا؟
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ کے دو سال بعد بھی فلسطینی مزاحمتی تحریک میدان
اکتوبر
کیا نیتن یاہو جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں؟
?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے اس بات پر زور
مارچ
اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 950 پوائنٹس گر گیا
?️ 15 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے
فروری
کنیسٹ ممبر: اسرائیل غزہ جنگ کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: غزہ جنگ میں غاصب صیہونی حکومت کی شکست کو تسلیم
جون