ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے ممتاز زہرا بلوچ کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا۔ ممتاز زہرا بلوچ 25 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں اور اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ (ایشیا پیسفک) کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ امریکا اور جنوبی کوریا سمیت مختلف ممالک میں فرائض انجام دے چکی ہیں۔

خیال رہے کہ موجودہ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کو 20 اگست 2021 کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عاصم افتخار تھائی لینڈ میں پاکستان کے سفیر تھے اور اس سے قبل پاکستان اور پاکستان سے باہر مشنز میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔

پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری ایشیا اینڈ پیسیفک کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ اس سے قبل 2020-2021 کے درمیان وہ کوریا میں پاکستان کی سفیر، 2015-2020 کے درمیان بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن، 2006-2011 کے درمیان واشنگٹن ڈی سی میں سفارت خانہ میں سیاسی امور کی کونسلر کے طور پر کام کر چکی ہیں جبکہ 1999- 2002 کے درمینا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن میں سیکنڈ سیکرٹری کے طور پر اپنے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ وزارت خارجہ میں سیکرٹری خارجہ کے دفتر میں ڈائریکٹر (امریکا)، ڈائریکٹر (سیکیورٹی کونسل اینڈ ہیومن رائٹس) اور ڈائریکٹر (اسٹریٹیجک پلاننگ) کے طور پر کام کر چکی ہیں جبکہ 2014-2015 کے دوران انہوں نے بطور ڈائریکٹر (تعلیمی پروگرام) اور بعد میں فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدوں پر فائز رہی ہیں۔

انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے فزکس میں ماسٹرز کی ڈگری، فلیچر سکول آف لاء اینڈ ڈپلومیسی امریکا سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز اور فرانس سے بھی ڈگری حاصل کی۔عاصم افختار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرانس آمد پر ڈائریکٹر آف اسٹیٹ پروٹوکول فلپ فرانک کے ساتھ اپنی اسناد شیئر کرتے ہوئے تصویر جاری کی۔

مشہور خبریں۔

صبر و تحمل کا زمانہ ختم ہو چکا

?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں اسٹریٹجک اور حساس ڈیموناتنصیبات پر میزائل حملے نے

صیہونی حکومت بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کا شکار

?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی فوج پر

صیہونیوں اور داعش کی مشترکہ خصوصیت

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:عراق میں الصدر دھڑے کے سربراہ نے مقتدیٰ الصدر  نے رمضان

امن کوششوں کو نقصان نہ پہنچاؤ؛ اٹلی کا اسرائیل سے مطالبہ

?️ 18 جون 2026سچ خبریں:اٹلی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ

پورے مشرق وسطی کو جنگ میں کون ڈھکیل رہا ہے؟

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے

نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے نہیں رکیں گے

?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:پیر کی رات صیہونیوں کے وسیع احتجاج کے باوجود، اس حکومت

امریکا کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

?️ 25 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم

اپنی آمدنی سے تین گھر چلا رہی ہوں: عائشہ عمر

?️ 29 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ عائشہ عمر کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے