?️
پشاور:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے یونیورسٹی آف پشاور کے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کا اچانک اور غیر رسمی دورہ کیا جس میں طلبہ سے براہِ راست ملاقات کی، طلبہ کی تجاویز سنیں اور یونیورسٹی کی مالی خودکفالت کے لیے وائس چانسلر کو عملی اقدامات کی ہدایت دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور وفاق میں بیٹھے کرپٹ عناصر نے تاریخی طور پر 5300 ارب روپے کی کرپشن کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ این ایچ پی کے تحت وفاق کے ذمے خیبرپختونخوا کے 2200 ارب روپے سے زائد بقایا ہیں جبکہ این ایف سی کی مد میں ضم اضلاع کے 1375 ارب روپے واجب الادا ہیں، ضم اضلاع کے لیے سالانہ 100 ارب روپے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر سات سال میں صرف 168 ارب روپے دیے گئے اور 532 ارب اب بھی بقایا ہیں۔
سہیل آفریدی نے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ صوبے کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں اور تمام جامعات میں اس حوالے سے ڈیبیٹس منعقد کیے جائیں، آئندہ بجٹ میں طلبہ کے لیے سکالرشپس اور خصوصی مالی پیکجز شامل کیے جائیں گے جبکہ صوبائی حکومت انٹرن شپ پالیسی پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بند کمروں کے فیصلوں نے صوبے کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے اور امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان کے دور میں جی ڈی پی گروتھ 6.2 فیصد تھی جو اب 2.6 فیصد رہ گئی ہے، یونیورسٹی ہاسٹلز میں مقیم طلبہ کے لیے رعائتی کھانے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔
علاوہ ازیں اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کی کمپیوٹر لیب کی اپ گریڈیشن اور اکنامکس، پولیٹیکل سائنس اور آئی ایم اسٹڈیز کے لیے 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے سولرائزیشن کے منصوبے کا بھی اعلان کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 579 کیسز سامنے آئے ہی
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
جولائی
امریکہ اپنے تمام فوجی اور فوجی ساز و سامان یورپ سے واپس لے جائے: روس
?️ 18 فروری 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ماسکو میں امریکی
فروری
پاکستان، چین کے درمیان پائیدار، کثیرالجہتی شراکت داری قائم ہے، نگراں وزیر خزانہ
?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے
اکتوبر
ان کو خوف تھا عمران خان جنرل فیض کو لگا دے گا اور اگر ایسا ہوگیا تو ان کا مستقبل تباہ ہوجائے گا:عمران خان
?️ 22 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ
جون
امریکی سینیٹر کا نیتن یاہو کی جنگی پالیسیوں پر سخت انتباہ
?️ 16 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی
اپریل
فوجی قوانین کے تحت مقدمات بین الاقوامی معاہدوں کے تحت منصفانہ ٹرائل کے تقاضے پورے کرتے ہیں، وزیر قانون
?️ 14 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ
جون
سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹک جیل میں قید
ستمبر
الاقصیٰ طوفان کے بعد امریکہ کی مداخلت نے اسرائیل کو بچایا
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق کی سید الشہداء بریگیڈز کے سیکرٹری جنرل ابو علاء
ستمبر