🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے ملک بھر کے 15 کروڑ 36 لاکھ 15 ہزار 747 شہری کورونا ویکسی نیشن کے اہل ہیں جن میں سے 12 کروڑ 60 لاکھ 87 ہزار 515 شہریوں کی مکمل اور جزوی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت نے ملک بھر میں ہونے والی کرونا ویکسی نیشن کے اعداد و شمار جاری کردیے، 43 فیصد ملکی آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ویکسی نیشن کی اہل 64 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ مکمل و جزوی ویکسی نیشن کروانے والے افراد کی شرح 82 فیصد ہوچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے، اسلام آباد کی 81 فیصد جبکہ پنجاب کی 70 فیصد اہل آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔سندھ میں 59 فیصد، بلوچستان میں 57 فیصد، پختونخواہ میں 54 فیصد، آزاد کشمیر میں 50 فیصد اور گلگت بلتستان میں 48 فیصد اہل آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 15 کروڑ 36 لاکھ 15 ہزار 747 شہری ویکسی نیشن کے اہل ہیں جن میں سے 12 کروڑ 60 لاکھ 87 ہزار 515 شہریوں کی مکمل اور جزوی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔
مشہور خبریں۔
عالمی سطح پر صیہونی مظالم کے خلاف مظاہرے؛ رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے قتل عام کی مذمت
🗓️ 28 مئی 2024سچ خبریں: لندن، بغداد، پیرس، استنبول اور مراکش سمیت دنیا بھر میں
مئی
عمران خان کیخلاف بوگس کیسز چل رہے ہیں میری دعا ہے فیصلہ میرٹ پر ہو،زرتاج گل
🗓️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کا کہنا
مئی
اسرائیل سب سے نچلے مقام پر؛ وجہ ؟
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب کی موجودہ کارکردگی غزہ میں
جولائی
وزیراعظم کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، تجارتی تعلقات کےفروغ کے عزم کا اعادہ
🗓️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم
اپریل
امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ ایک بار پھر ’ٹک ٹاک‘ خریدنے کی دوڑ میں شامل
🗓️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ
جنوری
موجودہ الیکشن انوکھا تھا گوگل بھی حیران تھا کہ رزلٹ کیا ہیں،شاہد خاقان عباسی
🗓️ 17 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے باغی رہنماءشاہد خاقان عباسی کا کہنا
فروری
آصف زرداری کا چیف جسٹس کی جانب سے الیکشن مذاکرات کے مشورے کا خیرمقدم
🗓️ 19 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر آصف زرداری کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب
اپریل
کیا ترکی کی اگلی حکومت سیکولر ہوگی؟
🗓️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے انتخابات میں 6 ہفتے باقی ہیں ثبوت فی الحال
اپریل