?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی پاپولر ہو یا ہینڈ سم اسے قانون کا سامنا کرنا پڑ ے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک اںصاف کا کام ہی انتشاری سیاست کو ہوا دینا ہے، 9 مئی کے عدالتی فیصلوں پر تحریک انصاف واویلا کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے ہی 9 مئی کی پلاننگ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، مظاہرین نے دفاعی تنصیاب پر حملے کیے، نومئی کو جو کچھ ہوا، اُس کے شواہد موجود ہیں، عدالتوں نے مجرموں کو سزائیں دیں، تاریخ میں پہلی بار کسی سیاسی جماعت سے نو مئی جیسا انتشاری سانحہ کیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کو یاد نہیں انہوں نے بیٹوں کو کس طرح بیرون ملک بھگایا، آپ لوگ ہی کہتے تھے دو نہیں ایک پاکستان کیا، کیا عمران خان کے بھانجوں کے لیے الگ قانون ہے ۔
طلال چودھری نے مزید کہا کہ اداروں کے اندر سے سہولت کاری ختم ہوتے ہی انصاف ہوتا نظر آیا، چاہیے کوئی پاپولر ہو یا ہینڈ سم اسے قانون کا سامنا کرنا پڑ ے گا، پاکستان میں احتجاج کی اجازت ہے بغاوت کی نہیں، تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک دشمنی کی۔


مشہور خبریں۔
زلنسکی کو اپنی زبان قابو میں رکھنا چاہیے:ٹرمپ
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی پر
مئی
ویوو V23e پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
?️ 5 جنوری 2022کراچی ( سچ خبریں ) ویوو نے سمارٹ فون کی دنیا میں
جنوری
مفاہمی پالیسی کے تحت صو بے کے تمام سیاسی اسٹیک ہو لڈرزکو ساتھ لیکر چلیں گے،بلاول بھٹو زرداری
?️ 3 مارچ 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مفاہمی پالیسی کے
مارچ
متحدہ عرب امارات جنگ کے جاری رہنے کا ذمہ دار
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں سوڈان کے نمائندے ادریس محمد نے کہا کہ
جون
غیر قانونی تقرریوں کا کیس: چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور
?️ 20 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ
جون
حکومت کو ان لوگوں کی مشکلات کی کوئی فکر نہیں جو گردن تک کئی بحرانوں میں دھنسے ہوئے ہیں۔
?️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود
اگست
2024 کے امریکی انتخابات: ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو کیسے شکست دی؟
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے 2024 کے صدارتی انتخابات تاریخ کے سب سے
اپریل
شام اسد کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات کا آغاز۔ پارلیمنٹ کی تشکیل گولانی کے ہاتھ میں ہے!
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: بشار الاسد کے بعد کے دور کے پہلے شامی انتخابات
اکتوبر