?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ‘ ملک میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی ہو رہی ہے، یومیہ کیسز 1000 سے بھی کم ہوگئے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 847 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، 20 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 173 ہو گئی جب کہ اس دوران ملک بھر میں مزید 847 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد اب تک ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 8 ہزار 504 ہوچکی ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار 127 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 2.11 فیصد رہی ۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ پانچ بڑی لہروں کے بعد کورونا وائرس کی کوئی بڑی لہر آنے کے امکانات بہت کم ہیں ،کورونا وائرس کے کسی نئے طاقتور ویرینٹ کے سامنے آنے کے امکانات بھی کافی حد تک معدوم ہو چکے ہیں ، کورونا وائرس کی پانچویں لہر نیچے آگئی ہے ، اب اس طرح کی صورتحال پیدا ہونے کے امکانات انتہائی کم ہو چکے ہیں لیکن دنیا سے کورونا وائرس ختم نہیں ہوا، اس کی چھوٹی چھوٹی ”ویولیٹس” لہریں سامنے آتی رہیں گی ۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ جنہیں اب تک ویکسین یا کورونا وائرس کی بیماری نہیں لگی وہ اس کا شکار ہو سکتے ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف ابھی تک ہرڈ امیونٹی یا پاپولیشن لیول قوت مدافعت حاصل نہیں ہوئی، کورونا وائرس کے حوالے سے بیشتر پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں لیکن احتیاطی تدابیر جاری رکھنا ہوگی۔


مشہور خبریں۔
اوپو کے آئی فون اور سام سنگ کے ٹکر کے فون متعارف
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی اوپو نے سال
جنوری
ہم ایک کمزور فوج بن چکے ہیں جو دیوار کے پیچھے چھپ جاتی ہے: صیہونی جنرل
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی فوج کے ریزرو جنرل اسحاق برک نے غزہ
اگست
سیالکوٹ واقعے پر عدنان صدیقی کا ردعمل
?️ 6 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے
دسمبر
صیہونی قیدیوں کے خاندانوں کا احتجاجی مظاہرہ
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے خاندانوں نے اس ریاست کے وزیراعظم کی پالیسیوں
جون
اسرائیل کے خلاف ثقافتی اور تعلیمی بائیکاٹ کا سلسلہ جاری
?️ 17 دسمبر 2025 اسرائیل کے خلاف ثقافتی اور تعلیمی بائیکاٹ کا سلسلہ جاری اسرائیلی
دسمبر
لاپیڈ اور بائیڈن کا بیان علاقائی جنگیں شروع کرنا ہے: فلسطینی تحریک
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی
جولائی
وزیراعظم نے بلوچستان میں نیا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے گورنر جسٹس
مئی
شمالی وزیر ستان میں فوج کا ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے
?️ 22 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی
اگست