?️
اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کمی ہوئی ہے، کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.6 فیصد ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئےتاہم کورونا وائرس کے 31 مریض انتقال کر گئے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 62 ہزار 177 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 31 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 597 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 757 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 425 ہوگئی۔ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 62 ہزار 177 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 48 ہزار 732 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 92 لاکھ 40 ہزار 519 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.6 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 33 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 5 کروڑ 62 لاکھ 29 ہزار 457 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 2 کروڑ 54 لاکھ 93 ہزار 964 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
قازقستان کے نائب وزیر اعظم 8 سے 9 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ
?️ 7 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ
ستمبر
صیہونی ماہر کا حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی ماہر نے حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے
اکتوبر
سپیکر نے 26 ارکان اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنسز پر کارروائی شروع کردی
?️ 10 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان اسمبلی کے خلاف
جولائی
قابضین سے ہماری لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی: خلیل الحیہ
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: حماس کے سینئر رکن خلیل الحیہ نے قاہرہ میں رہائی
جنوری
ترک انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے موقع پر لیرا میں گراوٹ
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے دو روز قبل ترک
مئی
تل ابیب بتدریج حماس کے سامنے ہتھیار ڈال رہا ہے
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: جیسا کہ پیشین گوئی کی گئی ہے، تمام یرغمالیوں کی رہائی
نومبر
خیبرپختونخوا کی حالت ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہے، علی امین گنڈاپور
?️ 3 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے
دسمبر
ایلان ماسک نے ٹرمپ کی ٹویٹر پر واپسی سے اتفاق کیا
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: سوشل نیٹ ورک ٹوئٹر کے نئے مالک ایلان ماسک نے
مئی